سی پیک اتھارٹی کا قیام کل صدارتی آرڈیننس کے ذریئے ہوگا

CPEC authority to be established through presidential ordinance

اسلام آباد:           وفاقی حکومت سی پیک اتھارٹی کا قیام 12ستمبر کو صدارتی آرڈیننس کے ذریئے کریگی۔ وزارت برائے منصوبہ بندی، ترقی اور اصلاحات کے مطابق، سی پیک ایک نئے فیز میں داخل ہو رہا ہے جس میں نئے شعبوں مثلا ٹریڈ، منڈیوں تک رسائی، صنعتی تعاون، سماجی ومعاشی ترقی، غربت کا خاتمہ، زراعت، گوادر ڈیولپمنٹ، بلیو اکانومی، علاقائی مواصلات اور تیسرے ممالک کی شمولیت میں خاطر خوا  ترقی ہو گی۔ جس کی وجہ سے یہ ضروری ہے کہ ایک نئی مینجمنٹ پا لیسی ترتیب دی جائے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

اتھارٹی چیئرمین، دو ایگزیکٹو ڈائریکٹرز، اور چھ ممبران پر مشتمل ہوگی۔ جن کی تعیناتی وزیراعظم چار سال کی مدت کےلیئے کرینگے۔اتھارٹی کی پوری ٹیم دوبارہ منتخب ہونے کےلیئے اہل ہوگی۔

اتھارٹی کے اختیارات درج ذیل ہیں

سی پیک سے متعلق سرگرمیوں کی کوآرڈینیشن، مانیٹرنگ، ایوالیویشن، اور اطلاق

چین کے ساتھ ملکر نئے شعبوں اور سرمایہ کاری کےلیئے نئی جہتوں کا تعین اور جوائینٹ کواپریشن اینڈ جوائینٹ ورکنگ گروپس کے مابین ملاقاتوں کا انتظام

سی پیک پراجیکٹس سے متعلق بین الصوبائی اور بین اوزارتی تعاون کی یقین دہانی اور شعبہ جاتی ریسرچ کا انعقاد

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top