ڈی سی حیدرآباد نے تجاوزات ہٹانے کیلئے مشترکہ کارروائی کا حکم دے دیا

حیدرآباد: ڈپٹی کمشنر حیدرآباد فواد غفار سومرو نے حیدرآباد میونسپل کارپوریشن (ایچ ایم سی)، پولیس اور ٹریفک پولیس کو شہر کی سڑکوں اور فٹ پاتھوں سے چھوٹے پیمانے پر مشتمل تجاوزات ہٹانے کے لیے تعاون کی ہدایات کیں۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

 

تفصیلات کے مطابق یہ ہدایات ڈسٹرکٹ ٹریفک مینجمنٹ بورڈ کے اجلاس کے دوران دی گئیں۔ اجلاس میں شہر کے اندر پارکنگ کی تجویز کردہ جگہوں کی بھی منظوری دی گئی۔ اور ڈی سی نے اس بات پر زور دیا کہ ان مخصوص علاقوں میں گاڑیاں سنگل لائنوں میں پارک کی جائیں۔

 

ڈپٹی کمشنر کا مزید کہنا تھا کہ اگر عوامی ٹریفک کی بھیڑ کی شکایات ہوں تو پارکنگ ایریاز کو تبدیل کیا جا سکتا ہے۔

اجلاس میں جاوید اقبال کو ٹریفک مینجمنٹ پلان کے لیے نیا فوکل پرسن بھی نامزد کیا گیا۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top