لاہور: ڈی سی نے ڈینگی لاروا ملنے پر کمرشل پراپرٹیز سیل کرنے کا حکم دیدیا

لاہور: ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) عمر جہانگیر نے لاہور میں ایسی کمرشل جائیدادوں کو سیل کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں جن کے احاطے میں ڈینگی لاروا پایا گیا ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

 

تفصیلات کے مطابق ڈی سی نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ علاقے میں حالیہ بارشوں کے بعد بیماری کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے انسداد ڈینگی ویکٹر سرویلنس کر رہی ہے۔

مزید یہ کہ انہوں نے محکمہ صحت پر بھی زور دیا کہ وہ ڈینگی بخار کے پھیلاؤ کو کنٹرول کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے۔

 

علاوہ ازیں، انہوں نے حکام سے عوامی اور رہائشی دونوں مقامات پر ڈینگی سے متعلق سرگرمیوں کو تیز کرنے کی درخواست کی۔ نیز عوام سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ ڈینگی مچھروں کی افزائش کو روکنے کے لیے اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف اور خشک رکھیں۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top