لئی ایکسپریس وے منصوبے کے لیے اراضی کی نشاندھی اور حد بندی کا آغاز کر دیا گیا

راولپنڈی: راولپنڈی ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (آر ڈی اے) اور صوبائی محکمہ مال کے حکام نے لئی ایکسپریس وے کے لئے زمین کی نشاندہی اور حد بندی کے منصوبے پر باقاعدہ کام کا آغاز کر دیا ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

آر ڈی اے حکام کے مطابق محکمہ مال کے اہلکار وں اور آر ڈی اے پر مشتمل ٹیمیں مذکورہ منصوبے کے لیے اراضی کی نشاندہی اور حد بندی پر کام کر رہی ہیں۔

حکام کے مطابق لئی ایکسپریس وے منصوبے کی اراضی کے حصول کے لیے زمینوں پر قائم تعمیرات کے مالکان کو نوٹس جاری کر دیے گئے ہیں۔

مجموعی طور پر 17 کلومیٹر طویل منصوبے پر پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے منصوبے پر 150 ارب خرچ ہوں گے۔

منصوبے کے تحت نالہ لئی کے اوپر ایکسپریس وے اور اور اطراف میں ماررکیٹیں بنیں گی، لیاقت باغ کے قریب سرکاری اراضی کو کمرشمل بنیادوں پر فروخت کر کے رقم منصوبے ہر خرچ ہوگی۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top