پنجاب میں تعمیراتی سرگرمیاں اپنے عروج پر، وزیرِ اعلیٰ

لاہور: وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ صوبے میں تعمیراتی سرگرمیاں اپنے عروج پر ہیں جس سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہورہے ہیں۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

وہ گزشتہ روز ڈیرہ غازی خان کے دورے پر تھے جہاں اُنہوں نے جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ چوکی والا سے بلوچستان تک 120 کلومیٹر کی سڑک بنائی جا رہی ہے جس سے دونوں صوبوں کے مابین مواصلاتی نظام بہتر ہوگا۔

اُنہوں نے ڈیرہ غازی خان کے لیے سیمنٹ فیکٹری اور انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کا بھی اعلان کیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ تمام تر ڈویلپمنٹ اسکیمز کی سخت نگرانی کی جائیگی تاکہ شفافیت اور معیار کو برقرار رکھا جاسکے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top