ملتان: ایم ڈی اے کا غیر منظور شدہ ہاؤسنگ سکیمز کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

ملتان: ڈائریکٹر جنرل ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایم ڈی اے) زاہد اکرام نے حکام کو غیر منظور شدہ ہاؤسنگ سکیمز اور غیر قانونی کمرشلائزیشن کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا حکم دیا ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

تفصیلات کے مطابق انہوں نے غیر منظور شدہ ہاؤسنگ سکیمز اور غیر قانونی کمرشلائزیشن کا ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔ نیز غیر قانونی کمرشلائزیشن کے خلاف باقاعدہ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ اورغیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کی فہرستیں اپ ڈیٹ کی جا رہی ہیں۔

مزید یہ کہ، ایم ڈی اے کی جانب سے اس معاملے کو سنجیدگی سے دیکھا جا رہا ہے۔ نیز ایم ڈی اے علاقے میں غیر منظور شدہ ہاؤسنگ سکیمز اور غیر قانونی کمرشل تعمیرات کےخلاف سخت کارروائی کرے گا۔

علاوہ ازیں ٹاؤن پلاننگ اور اربن پلاننگ کے ڈائریکٹرز کو ان غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں میں ملوث مافیا کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

ایم ڈی اے پہلے ہی موضع شیر شاہ ملتان بائی پاس روڈ پر ایک نجی ہوٹل کو کمرشلائزیشن کی بناء پر 8.19 ملین روپے کا چالان جاری کر چکا ہے۔ نیز تمام غیر منظور شدہ ہاؤسنگ سکیمز اور غیر قانونی کمرشل تعمیرات کے خاتمے تک کریک ڈاؤن جاری رہنے کی توقع ہے۔

مزید برآں، عہدیداروں نے دعویٰ کیا ہے کہ ایم ڈی اے اپنے رہائشیوں کی حفاظت اور بہبود کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ اور اس مقصد کے حصول کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گا۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top