ماحول دوست بینکاری نظام کے تحت ڈیجیٹل ٹرانزیکشنز کی نمو میں 31 فیصد اضافہ

اسلام آباد:  اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ گذشتہ مالی سال کے دوران ماحول دوست بینکاری نظام کے تحت ڈیجیٹل ٹرانزیکشنز کی نمو میں 31 فیصد اضافہ ہوا ۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ گذشتہ مالی سال کے دوران صارفین میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کے رحجان میں تیزی سے اضافہ ہوا۔ پلاسٹک منی (ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈز) وصول کرنے والی پی او ایس مشینوں کی تعداد میں 47 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ان مشینوں سے ہونے والے لین دین کی تعداد 8 کروڑ 88 لاکھ اور مجموعی مالیت 453 ارب روپے تک جا پہنچی جس کی وجہ سے کاروباری لین دین کے حجم میں سالانہ بنیادوں پر 26.3 فیصد نمو دیکھنے میں آئی۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ جون 2021ء کے اختتام تک ملک میں مجموعی طور پر 4 کروڑ 95 لاکھ کارڈز کے ذریعے کاروباری لین دین کیا گیاجن میں 65 فیصد ڈیبٹ کارڈ، 18.4 فیصد سماجی بہبود کارڈ، اے ٹی ایم کارڈ 12.6 فیصد جبکہ پری پیڈ کارڈز کے استعمال کی شرح 0.3 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top