قومی اقتصادی کونسل نے 448 ارب روپے لاگت کے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی

اسلام آباد: قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی (ایکنک) نے وفاقی وزیرِ خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت ہونے والے ایک اجلاس میں مجموعی طور پر 448 ارب روپے کی لاگت سے چار بڑے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دیدی۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

اجلاس میں کراچی کو پانی کی بلا تعطل ترسیل کے منصوبے کے فور کی تعمیر کے آغاز کی بھی منظوری دے دی گئی۔

کراچی واٹر سپلائی اسکیم کا مذکورہ منصوبہ 126 ارب روپے کی لاگت سے مکمل ہو گا جبکہ اس منصوبے سے کراچی کو 26 کروڑ گیلن پانی فراہم کیا جا سکے گا۔

ایکنک کے اجلاس میں پنجاب کی شاہراہوں پینے  کے صاف پانی کی فراہمی کے منصوبوں کیلئے مجموعی طور پر 226 ارب روپے کی منظوری دی گئی جبکہ 96 ارب روپے لاگت کا کھاریاں راولپنڈی موٹر وے کا منصوبہ بھی اجلاس میں منظور کرلیا گیا۔

اس منصوبے کے تحت کھاریاں سے راولپنڈی تک چار لین کی 117.20 کلومیٹر طویل موٹروے تعمیر کی جائے گی۔

علاوہ ازیں کمالیہ، شورکوٹ، چوک اعظم  سے لیہ ، حاصل پور سے بہاولنگر، وہاڑی، پاکپتن، دیپالپور شاہراہوں کی تعمیر کے منصوبے بھی ایکنک نے منظور کر لیے ہیں۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top