ایکنک نے 196 ارب کے معتدد ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی

اسلام آباد: قومی اقتصادی کونسل کی رابطہ کمیٹی ایکنک نے 196 ارب کے معتدد ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

ساتھ ہی ایکنک نے منصوبہ بندی اور عملدرآمد کی مدت کو کم کرنے کے لئے پروجیکٹ مینجمنٹ کو بہتر بنانے کے لئے ایک نیا طریقہ کار بھی وضع کیا۔

وزارت خزانہ سے جاری کردہ بیان کے مطابق، مشیر خزانہ اور محصولات ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں یہ فیصلے کیے گئے۔

وزارتِ خزانہ نے پراجیکٹ مینجمنٹ کو بہتر بنانے کے لیے ڈیویلپمنٹ پروسیجر کی آسانی پر زور دیا۔

وزارتِ خزانہ کے مطابق پراجیکٹ کے پی سی ون کی تیاری، پراسیسنگ، اپروول، پروجیکٹ اسائنمنٹ اکاؤنٹ کا کھلنا، فنڈز کی رہائی کا طریقہ کار، نگرانی اور تشخیص کی تیزی کی ضرورت ہے۔

ایکنک نے انڈس ہائی وے کے اضافی کیریج وے منصوبے کی منظوری دی۔ شکار پور تا راجن پور اس سیکشن کی کُل لمبائی 222 کلومیٹر ہوگی۔ یہ منصوبہ 44.7 ارب روپے کی لاگت سے مکمل ہوگا۔

ایشین ڈویلپمنٹ بینک بھی لاگت میں حصہ لے گا اور 40.2 ارب روپے کا قرضہ دے گا۔

اِس پراجیکٹ کو تین سال کے عرصے میں مکمل کیا جائے گا۔

نیشنل ہائی وے اتھارٹی اس منصوبے کے نفاذ، اِس کے چلنے اور بحالی کی ذمہ دار ہوگی اور رواں مالی سال میں منصوبے کی تکمیل کے لئے فیڈرل پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام میں ایک ارب روپے کی رقم مختص کی گئی ہے۔

ایکنک نے 33.2 ارب روپے کی لاگت سے این 55 کے راجن پور تا ڈی جی خان سیکشن کی تعمیر کی بھی منظوری دی۔

اس منصوبے کے لئے بھی اے ڈی بی 28.5 ارب روپے قرض فراہم کرے گا۔

یہ پراجیکٹ بھی این ایچ اے کے ذریعہ تین سال میں مکمل ہوگا جس کے لیے رواں مالی سال کے بجٹ میں 500 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں۔

ایکنک نے این 55 کے ڈی جی خان اور ڈی آئی خان سیکشن کی بحالی کی منظوری بھی دی جس پر 52.3 ارب روپے کی لاگت آئے گی۔

ایکنک نے 11.1 ارب روپے کی لاگت سے 80 کلومیٹر جھلجاؤ بیلا روڈ کی بحالی اور اپ گریڈیشن کی منظوری بھی دی۔

 

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top