ٹیکنالوجی کے شعبہ میں خدمات کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر24 فیصد اضافہ

اسلام آباد: ٹیکنالوجی کے شعبہ میں خدمات کی برآمدات میں مالی سال 2022 کے دوران سالانہ بنیادوں پر مجموعی طور پر 24 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا۔

وفاقی ادارہ شماریات اوراسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعداد و شمارکے مطابق مالی سال 2022 میں ٹیکنالوجی کے شعبہ میں خدمات کی برآمدات سے ملک کو 2.616 ارب ڈالرز کا زرمبادلہ حاصل ہوا جو مالی سال 2021 کے مقابلہ میں 24 فیصد زیادہ ہے۔

مالی سال 2021 میں ٹیکنالوجی کے شعبہ میں خدمات کی برآمدات سے ملک کو 2.108 ارب ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا تھا۔ مئی کے مقابلہ میں جون کے مہینے میں ٹیکنالوجی خدمات کی برآمدات میں 28 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

مئی 2022 میں ٹیکنالوجی کے شعبہ میں خدمات کی برآمدات سے ملک کو 183 ملین ڈالرز کا زرمبادلہ حاصل ہوا تھا جو جون 2022 میں بڑھ کر 235 ملین ڈالرز ہو گیا۔ اس طرح جون میں ٹیکنالوجی کے شعبہ میں خدمات کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر اضافہ کی شرح 12 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

ملک سے ٹیکنالوجی کے شعبے میں خدمات کی برآمدات میں گذشتہ مالی سال کے پہلے 8 ماہ  کے دوران  سالانہ بنیادوں پر 30 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2022 کے پہلے 8 ماہ کے دوران  ٹیکنالوجی کے شعبے میں خدمات کی برآمدات سے ملک کو 1.689 ارب ڈالرز کا زرمبادلہ حاصل ہوا جو گذشتہ مالی سال 2021 کی اسی مدت کے مقابلے میں 30 فیصد زیادہ ہے۔

مالی سال 2021 کی اسی مدت میں ٹیکنالوجی کے شعبے میں خدمات کی برآمدات سے ملک کو 1.300 ارب ڈالرز کا زرمبادلہ حاصل ہوا تھا۔

فروری 2022 میں ٹیکنالوجی کے شعبے میں خدمات کی برآمدات کا حجم 201 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ سال فروری 2021 کے مقابلے میں 12 فیصد زیادہ تھا۔

فروری 2021 میں ٹیکنالوجی کے شعبے میں خدمات کی برآمدات سے ملک کو 179 ملین ڈالرز کا زرمبادلہ حاصل ہوا تھا۔

واضح رہے کہ مالی سال 2022 کے پہلے 8 ماہ میں ملک سے خدمات کی برآمدات میں مالی سال 2021 کی اسی مدت کے مقابلے میں 18 فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی تھی۔

جولائی 2021 تا فروری 2022  خدمات کی برآمدات سے ملک کو 4.492 ارب ڈالرز کا زرمبادلہ حاصل ہوا جو مالی سال 2021 کی اسی مدت میں 3.801 ارب ڈالرز ریکارڈ کیا گیا تھا۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

About Zeeshan Javaid

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔