مُلکی برآمدات 7 ماہ سے 2 ارب ڈالر سے زائد

اسلام آباد: اپریل میں مُلکی برآمدات 2.19 ارب ڈالر کی ریکارڈ ہوئیں جو کہ مسلسل 7 ماہ سے 2 ارب ڈالر سے زائد ریکارڈ ہورہی ہیں۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی برائے کامرس عبدالرزاق داؤد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ مسلسل 7 ماہ سے مُلکی برآمدات 2 ارب ڈالر سے زائد ہیں اور ایکسپورٹ گروتھ 129 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ رواں معاشی سال کے تیسرے کوارٹر میں جاپان میں برآمدات کے حجم میں 47 فیصد اضافہ ہوا۔ اُنہوں نے برآمد کنندگان سے اپیل کی کہ وہ جاپان کی جانب اپنی توجہ خصوصی طور پر مرکوز کریں۔

اُنہوں نے برآمد کنندگان کی تعریف کی کہ وبا کے دور میں بھی اُن کی محنت ثمر آور ہورہی ہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top