پاکستانی برآمدات مسلسل 4 ماہ سے 2 ارب ڈالر سے زائد

اسلام آباد: وزیرِ اعظم کے مشیر برائے کامرس رزاق داؤد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اعلان کیا کہ گزشتہ چار ماہ سے ملکی برآمدات دو ارب ڈالر سے زائد رہی ہیں۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

اُن کا کہنا تھا کہ یہ گُزشتہ 8 سالوں میں پہلی مرتبہ ہوا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ رواں سال جنوری میں برآمدات 2.14 ارب ڈالر رہی ہیں جو کہ گزشتہ سال جنوری میں 1.98 ارب ڈالر تھیں یعنی ان میں 8 فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔

ماہرین کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ یہ اضافہ دُرست حکومتی معاشی پالیسی کا نتیجہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق جولائی 2020 سے گزشتہ ماہ جنوری تک برآمدات میں 5.5 فیصد کے حساب سے اضافہ ہوا۔

رزاق داؤد کا مزید کہنا تھا کہ کویڈ بحران کی وجہ سے عالمی منڈی سکڑ چکی ہے تاہم مُلکی سطح پر یہ صورتحال باعثِ تسکین ہے۔

 

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top