ایف بی آر کا ریئل اسٹیٹ سیکٹر کے لیے بڑا ریلیف

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے مطابق پنجاب میں غیرمنقولہ جائیداد کی فروخت یا ٹرانسفر پر سیکشن 7E لاگو نہیں ہوگا۔ نئے بجٹ میں پراپرٹی کی خرید و فروخت یا ٹرانسفر پر ایک فیصد ٹیکس عائد کیا گیا تھا۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

تفصیلات کے  مطابق ایف بی آر نے انکم ٹیکس آرڈیننس 2001ء کے سیکشن 7E میں جزوی ترمیم کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ اس کے مطابق فائلرز یا نان فائلرز سے پراپرٹی کی خرید و فروخت پر ایک فیصد ٹیکس وصول نہیں کیا جائے گا۔

علاوہ ازیں نئے بجٹ میں پراپرٹی کی خرید و فروخت یا ٹرانسفر پر ایک فیصد ٹیکس عائد کیا گیا تھا، یہ ٹیکس پراپرٹی کی فیئر مارکیٹ ویلیو کے حساب سے عائد کیا گیا تھا۔ تاہم لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر پنجاب میں انکم ٹیکس آرڈیننس 2001ء کے سیکشن 7E پر عمل درآمد روک دیا گیا ہے۔

نمائندہ رئیل اسٹیٹ سیکٹر احسن ملک کے مطابق فیصلے کا اطلاق اٹک سے رحیم یار خان تک پنجاب کی حدود میں آنے والے تمام علاقوں پر ہوگا۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top