پراپرٹی سے حاصل ہونے والی آمدن کی تفصیلات جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع: ایف بی ار

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے پراپرٹی سے حاصل ہونے والی آمدن کی تفصیلات جمع کروانے کی آخری تاریخ میں 31 دسمبر 2022ء تک توسیع کر دی۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

ایف بی آر حکام نے بتایا کہ 22 نومبر 2022 کو ایف بی آر نے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا جس میں انکم ٹیکس رولز 2002 میں ترمیم کا مسودہ متعارف کرایا گیا۔ نوٹیفیکیشن میں کہا گیا کہ آمدنی کے بارے میں معلومات کے ساتھ ایک فارم بھی جمع کروانا ہو گا جس میں پراپرٹی سے حاصل ہونے والی آمدن کی تفصیلات درج کی جائیں گی۔

ایف بی آر کا کہنا تھا کہ پچھلے قانون میں ابہام کے باعث نیا قانون متعارف کروایا گیا جس کے تحت پراپرٹی سے حاصل ہونے والی آمدن کا فارم الگ سے مقرر کیا گیا اور یہ ہر سال اپنے ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کے ساتھ جمع کروایا جائے گا۔

حکام کے مطابق یہ قانون ریونیو ٹیکس آرڈینینس 2001 کے سیکشن ای کے تحت متعارف کروایا گیا۔ قانون کے تحت جو افراد سالانہ ٹیکس گوشوارے جمع کروا چکے ہیں وہ بھی 31 دسمبر 2022ء سے قبل پراپرٹی سے حاصل ہونے والی آمدن کی تفصیلات بھی جمع کروانے کے پابند ہوں گے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top