پراپرٹی کی خرید و فروخت کے لیے دو ملین یا زائد کی کیش ٹرانزیکشن کو رجسٹر کرانا لازمی، ایف بی آر

 

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے کہا ہے کہ جائیداد کی خرید و فروخت کے مقصد کے لئے بیس لاکھ روپے یا اس سے زیادہ مالیت کے ہر نقدی لین دین کی بورڈ کو اطلاع دینا ضروری ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایف بی آر نے پیرس میں مقیم فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی تجاوز پر عمل پیرا ہونے کے لئے لائے گئے انسداد منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت کچھ رہنما اصول جاری کیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ریئل اسٹیٹ کی خریداری اور فروخت کے لئے ڈویلپرز اور ایجنٹس کو 20 لاکھ روپے یا اس سے زائد کے ہر لین دین پر کرنسی ٹرانزیکشن رپورٹ (سی ٹی آر) درج کرانا لازم ہوگا۔

اس مقصد کے لئے اگر کوئی ٹرانزیکشن بینکنگ چینل سے ہوں تو اطلاع دینے کی ضرورت نہیں ہے۔

ایف بی آر سے جاری ایک اسٹیٹمنٹ کے مطابق اس قدم کا مقصد منی لانڈرنگ کی جانچ اور روک تھام ہے۔

 

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top