ایف بی آر نے گوادر ٹیکس فری زون رولز 2021 جاری کردیئے

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے گوادر میں کار فرما سرمایہ کاروں اور کمپنیز کے لیے گوادر ٹیکس فری زون رولز 2021 کا اجراء کردیا۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

گوادر ٹیکس فری زون کیلئے صفر ڈیوٹی پر مشینری کی درآمد اور رعایتی شرح ٹیکس کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سرمایہ کار لائسنسنگ اتھارٹی سے لائسنس کے حصول کے بعد آئی ڈی اور لاگن پاسورڈ کی درخواست دے سکیں گے۔

ایف بی آر کے مطابق سرمایہ کار زیرو ڈیوٹی پر پلانٹس اور مشینری خرید سکیں گے تاہم پانچ سال تک کیلئے اُنھیں ٹیکس فری زون سے باہر فروخت نہیں کیا جاسکے گا۔

خرید کے پانچ سال کے عرصے سے پہلے ٹیکس فری زون سے باہر کے ٹیرف ایریا میں فروخت کرنے کی صورت میں ٹیکس اور ڈیوٹی سو فیصد وصول کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق تین سال کے عرصے کے بعد فروخت کی صورت میں 50 فیصد ڈیوٹی اور ٹیکس عائد ہوں گے۔

گوادر پورٹ پر جہازوں کو فیول اور پٹرولیم کی سپلائی پر بھی صفر ڈیوٹی عائد ہو گی۔

 

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top