اسلام آباد: سی ڈی اے نیلامی کے پہلے روز پانچ پلاٹس 4 ارب 75 کروڑ روپے میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے والی نیلامی کےپہلے روز پانچ پلاٹ نیلام کئے گئے۔ نیلامی میں سرمایہ کاروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اور بھرپور مقابلہ دیکھنے میں آیا۔ پہلے روز 5 پلاٹس 4.751 ارب روپے میں فروخت کئے گئے۔ سہہ روزہ پلاٹوں کا نیلام عام 31 مئی تک جناح کنونشن سینٹر میں جاری ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

تفصیلات کے مطابق  کمرشل پلاٹوں کے تین روزہ نیلام عام کے پہلے روز اسلام آباد کے F-7 مرکز کا 700 مربع گز کا پلاٹ 1.7 ارب روپے کی مالیت میں فروخت کیا گیا۔ اسی طرح D-12 مرکز کا 711.11 مربع گز کا پلاٹ 89 کڑور روپے میں نیلام ہوا۔ جبکہ G-10 مرکز کا 177.77 مربع گز پلاٹ 27.3 کڑور روپے میں فروخت کیا گیا۔  سیکٹر I-8 مرکز کا 666.66 مربع گز کا پلاٹ 1 ارب 3 کروڑروپے میں نیلام ہوا۔ مزید برآں سیکٹر G-9/2 میں 1227.76 مربع گز کا پٹرول پمپ پلاٹ 84.5 کڑور روپے میں فروخت کیا گیا۔ نیلام عام میں اسلام آباد کے ڈویلپ کمرشل مراکز میں مختلف کٹیگریز کے کمرشل پلاٹس سرمایہ کاری کے لئے پیش کئے جارہے ہیں۔

 

نیلامی کی نگرانی سی ڈی اے ممبر فنانس کی سربراہی میں قائم کی گئی نیلامی کمیٹی کررہی ہے۔ کمیٹی کے دیگر ارکان میں ممبر اسٹیٹ، ممبر پلاننگ اینڈ ڈیزائن، ڈی ایف اے-II ، ڈی جی لاء، ڈرایکٹر اربن پلاننگ، ڈرایکٹر ریجنل پلاننگ، ڈرایکٹر اسٹیٹ منیجمنٹ-II اور ڈرایکٹر فنانس کر رہے ہیں۔

علاوہ ازیں باقی کمرشل پلاٹس کی نیلامی 30 اور 31 مئی 2023 کو کنونشن سینٹر اسلام آباد میں ہی منعقد ہوگی۔ موصول ہونے والی بولیوں کو  مکمل جانچ پڑتال کے بعد سی ڈی اے بورڈ کے سامنے پیش کیا جائے گا، جو بولیوں کو منظور یا مسترد کرنے کا مجاز فورم ہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top