لاہور: دو نئے تعمیراتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

لاہور: پنجاب کے سب سے بڑے شہر لاہور میں دو نئے تعمیراتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا گیا ہے۔ ان منصوبوں میں فلائی اوور اور انڈر پاس شامل ہیں۔ یہ دونوں منصوبے 3 ماہ میں مکمل کیے جائیں گے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

تفصیلات کے مطابق لاہور کے شہریوں کی سہولیات اور آسانی کے لیے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے خالد بٹ چوک اور انڈر پاس، اور گھوڑا چوک ڈیفنس موڑ فلائی اوور کا سنگِ بنیاد رکھا۔ کمشنر و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا اور سی بی ڈی کے سی ای او نے منصبوں پر بریفگ دی۔

مزید یہ کہ سنٹر پوائنٹ تا ڈیفنس موڑ سگنل فری کوریڈور تعمیر کیا جائے گا۔ خالد بٹ چوک پر دو رویہ، دولین پر مشتمل انڈرپاس جبکہ گھوڑا چوک ڈیفنس موڑ پر تین لین پر مشتمل فلائی اوور تعمیر کیا جائے گا۔ لہٰذا ان منصوبوں کی تکمیل سے یومیہ 1 لاکھ 80 ہزار گاڑیوں کو آمدورفت میں آسانی ہو گی۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top