گذشتہ ماہ ایف بی آر کے مالیاتی اہداف میں 2 ارب روپے کا اضافہ

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے مالیاتی اہداف میں گذشتہ ماہ 2 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جو کہ خوش آئند ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ گذشتہ ماہ فروری میں 441 ارب روپے کے مالیاتی اہداف حاصل کیے گئے جبکہ 2 ارب روپے کے اضافے کے ساتھ فروری میں اکھٹا کیے جانے والے ریونیو کا مجموعی حجم 443 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا۔

وفاقی وزیر کے مطابق ایف بی آر کے ریونیو میں 28.5 فیصد اضافہ ہوا جبکہ ماہانہ اضافہ 30 فیصد سے زائد ریکارڈ کیا گیا۔

ایف بی آر نے رواں مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ کے دوران 3 ہزار 799 ارب روپے کے محصولات اکٹھے کیے جو اس مدت کے لیے مقرر کردہ ہدف سے 268 ارب روپے زائد ہیں۔

رواں مالی سال میں جولائی تا فروری کے دوران 2 ہزار 916 ارب روپے کی وصولیوں کے مقابلے میں تقریباً 30.3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ایف بی آر کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق فروری 2022 کے دوران بورڈ نے نہ صرف اس ماہ کے لیے مقرر کردہ 441 ارب روپے کا ہدف حاصل کیا بلکہ 2 ارب روپے اضافی اکھٹے کیے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top