لگژری کنڈومینیم پراجیکٹ گالف فلوراز کا پشاور میں پہلے اوپن ہاؤس کا شاندار انعقاد

امارات گروپ کے لگژری کنڈومینیم پراجیکٹ گالف فلوراز کے اوپن ہاؤس کا ہفتے کے روز پشاور میں شاندار انعقاد کیا گیا۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

اس اوپن ہاؤس کا انعقاد پرل کانٹینینٹل ہوٹل پشاور میں تمام کورونا ایس او پيز کو ملحوظِ خاطر رکھ کر کیا گیا جس میں پشاور کے باسیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

لوگوں نے گالف فلوراز لگژری کنڈومنیم پراجیکٹ سرمایہ کاری کے لحاظ سے خوب دلچسپی کا اظہار کیا۔

قدرتی نظاروں اور جدید آسائشوں کے اس امتزاج، جِسے گالفرز پیراڈائز اور قدرتی نروانہ بھی کہا جاتا ہے، میں 523 ہائی اینڈ کنڈومینیمز ہیں جو کہ اسے جڑواں شہروں کی سب سے بہترین ریزورٹ لیونگ کمیونیٹی بناتا ہے۔

اس موقع پر گروپ ڈائریکٹر گرانہ ڈاٹ کام فرحان جاوید کا کہنا تھا کہ گالف فلوراز رہائش اور سرمایہ کاری کے لیے ایک بہترین پراجیکٹ ہے جس میں آسائش اور اُس کے لیے درکار لوازمات کا خاص خیال رکھا جائے گا۔

ڈائریکٹر ایجنسی 21 شرجیل اے احمر کا کہنا تھا کہ گالف فلوراز امارات گروپ کے تعمیراتی قابلیت کا ایک بہترین مظہر ہے جس میں لوگ منافع بخش اور آسان سرمایہ کاری کر کہ اپنے شاندار مستقبل کی بنیاد رکھ سکتے سکتے ہیں۔

گالف فلوراز پاکستان کا پہلا لگژری کنڈومنیم کمپلیکس ہے جس کا شمار ابھی سے ہی دنیا کے 20 بہترین لگژری ریزورٹ لیونگ کمیونیٹیز میں ہورہا ہے۔ اس کے ماسٹر پلان میں اسٹیٹ آف دی آرٹ فٹنس فیسلٹی، بچوں کے تفریحی پارکس، چہل قدمی اور جاگنگ کے ٹریکس، اسکائی گارڈن، ہیلی پیڈ اور ایک انفینٹی پول شامل ہیں۔ یہ کمپلیکس بحریہ گارڈن سٹی گالف کورس اور فلورا ہلز کے درمیان بنایا جا رہا ہے جس کا مقصد لوگوں کو پُر افزا اور پُر آسائش طرزِ زندگی سے روشناس کرانا ہے۔ اس پراجیکٹ کی تکمیل اپریل 2025 میں کی جائیگی۔

یہ سسٹنیبل ریزیڈینشل ریئل اسٹیٹ پراجیکٹ ہے جس میں سٹوڈیو، 2 اور 3 بیڈروم اپارٹمنٹس ہیں اور یہ گارڈن سٹی بحریہ ٹاؤن کی شاندار لوکیشن پر واقع ہے۔ اس تک ڈی ايچ اے، بحریہ ٹاؤن فیز فائیو، سیون اور ایٹ سے باآسانی پُہنچا جا سکتا ہے۔ یہ پراجیکٹ کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) سے منظور شدہ ہے۔

اس شاندار پراجیکٹ کے علاوہ امارات گروپ کے دیگر پراجیکٹس میں ایمیزون آؤٹ لیٹ مال، فلورنس گیلریا، امارات بلڈرز مال اور مال آف عریبیہ شامل ہیں، جو اسے مُلکی ریئل اسٹیٹ میں ایک نمایاں مقام دیتا ہے۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top