حکومت نے 289 ارب روپے کے 4 میگا منصوبوں کی منظوری دے دی

اسلام آباد: پاکستان تحریکِ انصاف کی حکومت نے 289 ارب روپے کے 4 روڈ انفراسٹرکچر پراجیکٹس کی منظوری دے دی۔
یہ تمام تر پراجیکٹس پبلک پرائیویٹ شراکت سے مکمل کیے جائیں گے۔
قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اعلامیے کے مطابق اجلاس میں ہوشاب، آواران، خصدار (ایم 8) کے لیے 26 ارب روپے منظور کیے گئے۔
اجلاس مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی سربراہی میں ہوا کہ جس میں حیدرآباد سکھر موٹروے کی تعمیر کے لیے 166 ارب روپے کی بھی منظوری دی گئی۔
ایکنک اجلاس میں 20 ارب روپے سوات موٹروے کے فیز 2 کے لیے پی ایس ڈی پی سے مختص کیے گئے۔
اعلامیے کے مطابق ایکنک اجلاس میں 78 ارب روپے خیبرپاس اکنامک کوریڈور کے لیے بھی منظور کیے گئے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانا بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top