حکومت کا راولپنڈی رنگ روڈ منصوبہ دو سال میں مکمل کرنے کا اعلان

راولپنڈی: حکومت نے راولپنڈی ڈیویلپمنٹ اتھارٹی سمیت دیگر متعلقہ اداروں کو عوامی مفاد کے 38.3 کلومیٹر طویل راولپنڈی رِنگ روڈ منصوبے کو دو سال میں مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

راولپنڈی ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (آر ڈی اے) کے چیئرمین طارق محمود مرتضٰی نے کہا ہے کہ بانتھ سے ٹھلیاں تک 38.3 کلومیٹر طویل راولپنڈی رِنگ روڈ منصوبے کی جلد از جلد تکمیل کے لیے حکومت پوری طرح کوشاں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ راولپنڈی رِنگ روڈ منصوبے کی تعمیر کا ٹھیکہ 22.8 ارب روپے میں فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او) کو تفویض کر دیا گیا ہے اور آئندہ چند دنوں میں مذکورہ منصبوے پر ترقیاتی کام شروع کر دیا جائے گا۔

چیئرمین طارق محمود مرتضٰی کا کہنا تھا کہ چھ رویہ رنگ روڈ اڑتیس اعشاریہ تین کلو میٹر طویل ہو گی اور اس پر مختلف انٹرچینج بھی تعمیر کئے جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ راولپنڈی رنگ روڈ منصوبہ جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد میں ٹریفک کی روانی میں معاون ثابت ہو گا، منصوبے سے روز گار کے مواقع پیدا ہوں گے اور معاشی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔

حکام کے مطابق 22.8 ارب روپے کی لاگت سے تعمیر کیے جانے والے راولپنڈی رِنگ روڈ منصوبے کی زمین کے حصول کے لیے پنجاب حکومت نے 6.7 ارب روپے جاری کردیئے ہیں اور بورڈ آف ریونیو سے منظوری کے بعد اراضی کے حصول کا کام شروع ہوگا۔

اِس منصوبے کے لیے 27 دیہاتوں سے تقریباً 14 ہزار 600 کنال اراضی حاصل کی جائے گی۔ مارگلہ ایونیو سے ملنے والی سڑک کے لئے اراضی آر ڈی اے اور کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے ذریعہ حاصل کی جائے گی ۔

اِس منصوبے کے آٹھ مختلف مقامات پر انٹرچینج کا قیام عمل میں لایا جائے گا جن میں ریڈیو پاکستان، روات، چک بیلی، اڈیالہ، چکری، ایم ٹو موڑ، اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور سنگجانی شامل ہیں جبکہ رہائشی زون سنگجانی، اڈیالہ، چکری کے ساتھ میں قائم کیے جائیں گے۔

وفاقی حکومت نے دو نئی ڈرائی پورٹس کے قیام کی منظوری بھی دے دی ہے جن میں سے ایک پنجاب میں رنگ روڈ پر روات کے قریب قائم کیا جائے گا۔

اِس منصوبے میں شامل ہسپتال چک بیلی انٹرچینج کے قریب تعمیر کیا جائے گا جبکہ شہریوں کی سہولت کے لئے چکری اور مورٹ انٹرچینج کے درمیان تفریحی پارک بھی تعمیر کیا جائے گا۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top