حکومت نے راولپنڈی رنگ روڈ کے لیے 6.2 ارب روپے جاری کردیئے

راولپنڈی: چیرمین راولپنڈی ڈیویلپمنٹ اتھارٹی طارق محمود مرتضیٰ کا کہنا ہے کہ حکومت نے راولپنڈی رنگ روڈ پراجیکٹ کی زمین کے حصول کے لیے 6.2 ارب روپے کی رقم جاری کردی۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

اُنہوں نے مزید کہا کہ جلد وزیرِ اعظم عمران خان اس رنگ روڈ کا افتتاح کریں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ 65.5 کلومیٹر طویل یہ سڑک چھے لينوں میں تقسیم ہوگی اور اس سے شہر کے دیرینہ ٹریفک کے مسائل حل ہوں گے۔

بقول اُن کے یہ سڑک قومی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی اور شہر میں ماحول کی بہتری کی وجہ بنے گی۔

انہوں نے کہا کہ راولپنڈی رنگ روڈ کے دونوں اطراف میں کاروباری سرگرمیوں کے لیے صنعتی زونز، ٹرانسپورٹ ٹرمینلز، ہول سیل مارکیٹس، لاجسٹک اینڈ ایجوکیشن ہبز، ڈرائی پورٹ، تفریحی پارکس اور رہائشی املاک تعمیر کی جائیں گی جو اس خطے کی معیشت کو ترقی کی طرف لے کر جائیں گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں تاجر برادری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

طارق محمود مرتضیٰ نے بتایا کہ اس منصوبے پر پچاس ارب روپے لاگت کا تخمینہ لگایا گیا ہے اور اس کی تعمیر 2 سال میں مکمل ہوجائے گی۔

انہوں نے کہا کہ پروجیکٹ کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ سے مکمل کیا جائے گا اور کہا کہ تاجر برادری اپنے سرمائے کو اس کی تعمیر پر لگائے اور اِس منصوبے میں فعال طور پر حصہ لے۔

 

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top