لاہور: گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے پنجاب آبِ پاک اتھارٹی کے پہلے پراجیکٹ کا چک جھمرہ میں سنگِ بنیاد رکھ دیا۔
اس پراجیکٹ سے 16 دیہاتوں کے 57 ہزار لوگوں کو پینے کا صاف پانی فراہم کیا جائے گا۔
سنگِ بنیاد رکھنے کی تقریب میں صوبائی وزراء اجمل چیمہ اور خیال احمد اور ممبر نیشنل اسمبلی زاہد نظیر موجود تھے۔
پراجیکٹ میں شفافیت کا اعادہ کرتے ہوئے گورنر چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ منصوبے سے عام عوام کا بہت فائدہ ہوگا۔
اُنہوں نے کہا کہ پراجیکٹ میں عوام کے ٹیکس کے ایک ایک پیسے کی حفاظت کی جائے گی اور بدعنوان عناصر کو سزا دی جائے گی۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔