حکومت نے گلگت بلتستان کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے 40.5 ارب روپے مختص کردیئے

image (6)

اسلام آباد: پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام برائے سال 2021-22 میں گلگت بلتستان کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے 40.5 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

اس کا اعلان وزیرِ پلاننگ و منصوبہ بندی اسد عمر نے ایک پریس کانفرنس سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کے ڈویلپمنٹ پیکج کی کُل مالیت 55 ارب روپے ہے.

انہوں نے کہا کہ گلگت تا شندور ایکسپریس وے کی تعمیر پر 50 ارب روپے کی لاگت آئے گی اور اس منصوبے کو سی پیک میں شامل کیا جائے گا۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔