حکومت کا سمندر پار پاکستانیوں کے لیے 9 رہائشی منصوبوں کی تعمیر کا اعلان

اسلام آباد: حکومت نے سمندر پار پاکستانیوں کے لیے 19 ہزار ہاؤسنگ یونٹس پر محیط رہائشی منصوبے کی تعمیر کا اعلان کر دیا ہے جس سے 1 لاکھ  سے زائد بیرون ملک مقیم پاکستانی استفادہ کر سکیں گے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

وزارتِ سمندر پاکستانی و افرادی قوت نے کہا ہے کہ بیرونِ ملک مقیم شہریوں کی پاکستان میں سرمایہ کاری اور رہائشی سہولیات کے پیشِ نظر وفاقی حکومت نے ملک بھر میں سمندر پار پاکستانیوں کے لیے 9 رہائشی منصوبوں کی تعمیر شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزارتی حکام کے مطابق ان رہائشی منصوبوں میں لاہور اوورسیز پاکستانی فاؤنڈیشن ہاؤسنگ اسکیم فیز ون، او پی ایف فارم ہاؤسز کے فیز ون کا توسیعی منصوبہ اور فیز ٹو کی تعمیر، لاڑکانہ، دادو، پشاور، گجرات، میرپور آزاد جموں و کشمیر اور زون فائیو اسلام آباد میں رہائشی سہولیات کے منصوبے شامل ہیں۔

وزارتِ داخلہ نے اس ضمن میں وفاقی کابینہ کو ایک سمری ارسال کردی ہے جس پر فیصلہ جلد متوقع ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں یہ ریزیڈینشل اسکیم پارک روڈ زون فور میں بنائی جائیگی۔

یہ اسکیم 6 ہزار ہاؤسنگ یونٹس پر محیط ہوگی اور اس سے 40 ہزار سے زائد لوگ استفادہ کرسکیں گے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top