حکومت کو ریئل اسٹیٹ سیکٹر پر ٹیکس عائد کرنے کی تجویز

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے تشکیل دی گئی کمیٹی میں گزشتہ روز اجلاس کے شرکاء کی جانب سے تجویز دی گئی کہ حکومت ریئل اسٹیٹ سیکٹر اور ریٹیلرز پر ٹیکس عائد کرے۔ یہ دو شعبے صنعت کاروں اور تنخواہ دار طبقے پر ترجیحی سلوک کا باعث ہیں۔ یہ تجویز اجلاس کے شرکاء کی جانب سے ریونیو کو متحرک کرنے کے تناطر میں دی گئی۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

تفصیلات کے مطابق وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں ان تجاویز پر بات کی گئی۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ حکومت کو ان شعبوں پر مزید ٹیکس کا بوجھ نہیں ڈالنا چاہیے جن پر پہلے ہی بہت زیادہ ٹیکس عائد تھا۔ کمیٹی کے دیگر ارکان میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خزانہ طارق باجوہ، ایس اے پی ایم برائے ریونیو طارق پاشا، ریفارمز اینڈ ریونیو موبلائزیشن کمیشن کے چیئرمین اشفاق ٹولہ اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین عاصم احمد شامل ہیں۔

علاوہ ازیں، کمیٹی نے پرائیویٹ ممبران سے اپنی سفارشات تحریری طور پر دینے کو کہا۔ انہوں نے حکومت سے ٹیکس وصولی میں صوبوں کو ساتھ لے کر خدمات کا حصہ بڑھانے کی سفارش کی۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top