حکومت نے راولپنڈی رنگ روڈ منصوبہ ترقیاتی بجٹ میں شامل کر لیا

اسلام آباد:  حکومتی اور نجی شعبے کے مابین عدم اشتراک کے باعث حکومت نے 23 ارب روپے کی لاگت سے تیار ہونے والے راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کو ترقیاتی بجٹ میں شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

تفصیلات کے مطابق لئی ایکسپریس وے اور راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کی منظوری 22 نومبر کو ہونے والے سی ڈی ڈبلیو پی کے آئندہ اجلاس میں متوقع ہے۔ ایکسپریس وے منصوبے کے لیے زمین کے حصول کا عمل شروع ہو چکا ہے جبکہ وزیر اعظم عمران خان 25 دسمبر کو اس منصوبے کا باقاعدہ سنگِ بنیاد رکھیں گے۔

حکام کے مطابق 23 ارب روپے کی لاگت سے تعمیر کیے جانے والے راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کی زمین کے حصول کے لیے پنجاب حکومت 6 ارب روپے کے فنڈز جاری کرے گی۔

لئی ایکسپریس وے منصوبہ 16.5 کلومیٹر طویل چار رویہ سڑک پر مشتمل ہے جس میں انٹرچینجز اور فلائی اوورز کی تعمیر بھی شامل ہے جبکہ نالہ لئی کے نئے ڈیزائن سے زمین کے حصول کی لاگت میں کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top