حکومت کا کثیر المنزلہ عمارات کے قیام کے لیے این او سی کی شرط ختم کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: حکومتِ پاکستان نے مُلک کے پانچ بڑے شہروں میں موجود ہوائی اڈوں کے اطراف میں ملٹی اسٹوری عمارات کے قیام کے لیے نو ابجیکشن سرٹیفکیٹ یعنی این او سی کی شرط ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

نیا پاکستان ہاؤسنگ اینڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے وفاقی کابینہ کو سمری ارسال کی کہ جس میں اُنہوں نے یہ تجویز دی کہ کثیر المنزلہ عمارات سے متعلق قوانین میں تبدیلی کی جائے اور سول ایویشن اتھارٹی اور پاکستان ایئرفورس سے این او سی کی شرط کو ختم کیا جائے۔

چیرمین نیا پاکستان ہاؤسنگ اینڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی جنرل انور علی حیدر کا کہنا ہے کہ اس قدم کا مقصد پاکستان کے پانچ بڑے ہوائی اڈوں کے اطراف میں ہاؤسنگ اور تعمیرات کا فروغ ہے۔

ان پانچ بڑے شہروں میں اسلام آباد، ملتان، لاہور، کراچی اور فیصل آباد شامل ہیں۔

اُن کا کہنا ہے کہ مُلکی فضائی ٹیکنالوجی میں وقت کے ساتھ بہت بہتری آئی ہے تاہم ابھی بھی ہم پُرانے قوانین کے ساتھ رہ رہے ہیں جن میں تبدیلی لانے کی ضرورت ہے۔

موجودہ قوانین کے مطابق ہر ایئرپورٹ کے اطراف میں موجود 15 کیلومیٹر کے دائرے میں کسی بھی عمارت کے قیام کے لیے این او سی درکار ہے۔

حکومتِ پاکستان نے اپنی این او سی کی شرط پہلے ہی ختم کردی ہے اور طویل قامت عمارات سے متعلق اپنے قوانین وضع کردیے ہیں۔

نیا پاکستان ہاؤسنگ اینڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے وفاقی کابینہ کو یہ تجاویز بھی بھجوائی ہیں کہ تعمیرات کی لاگت اور وقت کو کم کیا جائے تاکہ لوگوں کو مزید آسانی میسر آ سکے۔

حالیہ وقتوں میں مختلف اداروں سے این او سی کے حصول میں ہی چھے ماہ گزر جاتے ہیں جس کی وجہ سے پراجیکٹ کی لاگت میں اضافہ ہوتا چلا جاتا ہے۔

 

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top