اسلام آباد: حکومت نے اوورسیز پاکستانیوں کو نیشنل ریمٹینس لویلٹی پروگرام (این آر ایل پی) کے تحت ٹیکس اور ڈیوٹیز کی چھوٹ دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق این آر ایل پی پروگرام کا جلد اجراء کیا جائے گا جس سے اوورسیز پاکستانیوں کی سہولت کا انتظام ہوگا۔
اس پروگرام کے تحت ترسیلات بھیجنے والوں کو خصوصی مراعات دی جائیں گی۔
این آر ایل پی کے ابتدائی ڈرافٹ کو فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)، فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی (ایف آئی اے) اور دیگر اسٹیک ہولڈران سے شیئر کردیا گیا ہے۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔