حکومت کا اگلے بجٹ میں انفراسٹرکچر پر 509 ارب خرچ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی حکومت اگلے بجٹ میں انفراسٹرکچر پر 509 ارب روپے خرچ کرے گی جو کہ ترقیاتی منصوبوں کے لیے مختص 900 ارب کا 57 فیصد بنتا ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

تفصیلات کے مطابق بجٹ میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے مختص رقم میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 38 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

بجٹ ڈاکومنٹ کے مطابق سوشل سیکٹر کو 169 ارب روپے ملیں گے جبکہ خصوصی علاقہ جات کے لیے 133 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔

علاوہ ازیں، آبی منصوبوں کے لیے 110 ارب روپے مختص کیے ہیں اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کو روڈ پراجیکٹس کی مد میں 114 ارب روپے دیے جائیں گے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top