گرانہ ڈاٹ کام نے کیا اپنے ملازمین کے لیے ویکسینیشن مہم کا کامیاب انعقاد

گرانہ ڈاٹ کام نے اپنے ملازمین کے کورونا وبا سے بچاؤ کے لیے ویکسینیشن مہم کا کامیاب انعقاد کیا جس میں کمپنی سے منسلک تمام افراد کی ویکسینیشن یقینی بنائی گئی۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

اس ویکسینیشن مہم کا دورانیہ تین دن رہا اور اس كا انعقاد مختلف مقامات پر کیا گیا جس میں کمپنی کے سبھی ملازمین کی ویکسینیشن کی گئی تاکہ انہیں کورونا وائرس سے مکمل طور پر محفوظ کیا جا سکے۔ اس مہم کا آغاز بیورلی سینٹر میں موجود گرانہ ہیڈ کوارٹرز سے کیا گیا جبکہ ایمیزون مال میں بھی لوگوں کی ویکسینیشن کی گئی۔

پاکستان کی پہلی ریئل اسٹیٹ مارکیٹ پلیس کا جہاں مُلکی ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں کوئی ثانی نہیں، وہیں اعلیٰ اقدار کی پاسداری میں بھی ایسی نظیر نہیں ملتی۔ کورونا وبا کے مہلک معاشی اثرات نے جہاں دنیا کی بڑی بڑی کاروباری کمپنیوں کو متاثر کیا اور ترقی یافتہ ممالک میں بھی لوگوں کی بیروزگاری کی شرح میں اضافہ ہوا، وہیں گرانہ ڈاٹ کام کی مینیجمنٹ نے یہ فیصلہ کیا کہ اس وبا کے دوران کسی بھی ورکر کو اس کی ملازمت سے مالی وجوہات کی بنا پر برخاست نہیں کیا جائے گا اور اس تمام دورانیے میں ورکران کی سیلری میں کسی قسم کی کٹوتی بھی نہیں کی گئی۔

کورونا وبا کا وار جب ملک بھر میں اپنے بامِ عروج پر تھا تو گرانہ ڈاٹ کام نے کورونا اسپیشل سیل کا بھی قیام کیا تاکہ لوگوں کی صحت کی حفاظت ہر حال میں یقینی بنائی جا سکے۔

علاوہ ازیں کسی بھی ورکر میں اگر کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے کا شبہ ہوتا تو تمام عملے کی ماس ٹیسٹنگ کی جاتی۔ کمپنی نے نہ صرف بار بار تمام ملازمین کی ٹیسٹنگ کی بلکہ اُن ٹیسٹ پر آنے والے اخراجات بھی خود برداشت کیے۔ تاہم اب جب حکومتِ پاکستان کی جانب سے ہر سطح پر لوگوں سے کورونا ویکسین لگوانے کی اپیلیں کی جا رہی ہیں، وہیں گرانہ ڈاٹ کام نے حکومتی اقدامات سے قدم ملاتے ہوئے اپنے تمام ایمپلائز کی ویکسینیشن یقینی بنائی۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top