گرانہ ڈاٹ کام کا اسلام آباد ٹیم کے اعزاز میں سالانہ پُروقار تقریب کا انعقاد

سالانہ روایت کو جاری کرتے ہوئے پاکستان کی پہلی آن لائن رئیل اسٹیٹ مارکیٹ گرانہ ڈاٹ کام نے اسلام آباد میں ایک شاندار سالانہ تقریب کا اہتمام کیا جس میں تمام ٹیم ممبران نے شرکت کی۔ تقریب کا انعقاد 20 جنوری بروز جمعہ کیا گیا۔ سالانہ کامیابیوں اور ترقی کی جانب رواں دواں شہر بھر کے تمام دفاتر سے منسلک ممبران کو امارات ایوارڈز 2022 سےنوازا گیا۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

 

اس موقع پر امارت گروپ کے چیئرمین شفیق اکبر، ایڈوائزری بورڈ کے صدر لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد ہارون اسلم، گروپ ڈائریکٹر گرانہ ڈاٹ کام اینڈ ہاسپیٹیلیٹی فرحان جاوید، ڈائریکٹر ایجنسی 21 انٹرنیشنل شرجیل اے احمر، ڈائریکٹر پراپ شور تیمور عباسی اور گروپ ڈائریکٹر ارسلان جاوید نے شرکت کی۔

 

اس موقع پر حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے امارات گروپ کے چیئرمین شفیق اکبر نے وقت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ’’کامیابی کا یہ دن ہم سال بھر میں ایک بار مناتے ہیں۔ لیکن اگر ہم ایک ایک لمحے کی اہمیت کو پہچان لیں تو ایک گھنٹہ ضائع کرنا بھی بوجھ لگے۔ انہوں نے شاعرِ مشرق علامہ اقبال کی کتاب ’’اسرارِ خودی‘‘ کا حوالہ دیتے ہوئے انسانی ذات میں چھپی پہچان، کارکردگی اور مہارت جیسے اہم رازوں کی گہرائی جاننے پر زور دیا، تاکہ پاکستان کی ترقی میں اہم  کردار ادا کیا جا سکے‘‘۔

 

ڈائریکٹر گرانہ ڈاٹ کام اینڈ ہاسپیٹیلیٹی فرحان جاوید نے گزشتہ سال کی کامیابیوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’’کامیابی ہمیشہ کاوشوں کی مرہونِ منت رہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہم ہر سال متعدد سنگِ میل عبور کرنے کی قابلیت کے اہل ہوتے ہیں۔ کامیابی کے گُر کے طور پر انہوں نے شخصیت اور کارکردگی جیسے اہم نکات پر روشنی ڈالتے ہوئے ثابت قدمی پر زور دیا‘‘۔ تقریب کا اختتام ایک پُر لطف عشائیہ کے ساتھ کیا گیا۔

 

پاکستان کی پہلی آن لائن رئیل اسٹیٹ مارکیٹ گرانہ ڈاٹ کام نے ڈیجیٹل ایکو سسٹم کو تبدیل کرنے کے لیے بہت سی جدید خدمات فراہم کی ہیں۔ اور ریئل اسٹیٹ مارکیٹ میں ایک اعلیٰ اور منفرد مقام حاصل کیا۔ نہ صرف یہ بلکہ گرانہ ڈاٹ کام نے مارکیٹنگ کے ترقیاتی منصوبوں کے جدید پورٹ فولیو کی وجہ سے رئیل اسٹیٹ انڈسٹری میں آگے بڑھنے والے برانڈ کے طور پر شہرت حاصل کی ہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top