گرانہ ڈاٹ کام کا پروگرام ’تعمیر سے تعلیم‘ استنبول یوتھ سمٹ 2023 میں پاکستان کے نام تین بین الاقوامی اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب

گرانہ اڈاٹ کام حالیہ معروف استنبول یوتھ سمٹ 2023 میں شاندار اشتراک کی کامیابی پہ پُراعتماد ہے۔ سی ایس آر ترجمان ضحیٰ جاوید نے گرانہ ڈاٹ کام اور پاکستان کی جانب سے ’تعمیر سے تعلیم‘ پراجیکٹ پیش کیا اور سمٹ میں سماجی فلاح و بہبود کی نمائندگی کی۔ ہماری نمائندہ نے دنیا بھر میں واحد مندوب کی ذمہ داری نبھاتے ہوئے وطنِ عزیز پاکستان کے لیے تین ایوارڈز حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کی جو ہمارے لیے باعثِ فخر ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

 

تعمیر سے تعلیم کچی آبادیوں میں پسماندہ اسکولوں کی بحالی کے لیے تعمیراتی ملبے اور بچ جانے والے مٹیریل کو دوبارہ استعمال کرنے کے تصور کو فروغ دیتا ہے۔ پاکستان کے دارالحکومت میں ایک کامیاب پائلٹ پراجیکٹ کے نفاذ کے ساتھ، ہمارا مقصد بین الاقوامی سطح پر اس کارِ خیر کا پھیلاؤ تھا۔ استنبول یوتھ سمٹ 2023 نے باشبہ ایک مفید موقع فراہم کیا اور یہ امر قابلِ فخر ہے کہ ہمارے پراجیکٹ کو 22000 بین الاقوامی درخواستوں میں سے منتخب کیا گیا اور اسے مکمل فنڈ کیٹیگری سے نوازا گیا۔

 

استنبول یوتھ سمٹ 2023 چھٹا بین الاقوامی سربراہی اجلاس ہے جس کا اہتمام استنبول میں واقع یوتھ بریک دی باؤنڈریز (YBB) فاؤنڈیشن نے کیا ہے جس کی ابتدا انڈونیشیا میں کی گئی۔ سمٹ کا مقصد نوجوان لیڈروں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں۔ اور اپنے متعلقہ ڈومینز میں پائیدار ترقی کے اہداف (SDGs) کو فروغ دیں۔ اس سال کا سمٹ پانچ SDGs پر مرکوز تھا جن میں مندرجہ ذیل شامل ہیں۔

 

اچھی صحت اور تندرستی

معیاری تعلیم

مہذب کام اور اقتصادی ترقی

صنعت، اختراع، اور انفراسٹرکچر

پائیدار شہر اور کمیونٹیز

 

تعمیر سے تعلیم نے ’پائیدار شہر اور کمیونیٹیز‘ کے تھیم کے تحت ایک معزز جیوری کے ساتھ دورے یقینی بنائے، اور طاقتور مہم نے ‘بہترین پریزینٹر’، ‘بہترین مضمون’، اور ‘بہترین گروپ’ کی تین کیٹیگریز میں بین الاقوامی ایوارڈز حاصل کیے۔ ہماری نمائندہ ضحیٰ جاوید نے تعمیر سے تعلیم ریسرچ ماڈل کو انڈونیشیا میں لاگو کرنے اور ملک میں اس کے نفاذ کے لیے ایک کیس تیار کرنے والے سات انڈونیشیینز پر مشتمل ٹیم کی قیادت کی ۔

 

ہماری نمائندہ نے ڈائیلاگ انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر اینڈیلی ایف لاڈیسیو اور اسلامی ترقیاتی بینک (ISDB) گروپ کے ایک سینئر ماہر معاشیات اور رکن ڈاکٹر ہیلمون اظہار کے ساتھ کوالٹی ایجوکیشن کے چار SDG اور ڈیسنٹ ورک اینڈ اکنامک گروتھ کے آٹھ SDG پر سمٹ پینل سیشنز کی قیادت بھی کی۔

 

سربراہی اجلاس میں معروف ماہرین اور پائیداری کے علمبرداروں کے بصیرت انگیز رہنمائی کے سیشن شامل تھے۔ جن میں علاقائی نمائندے خالد خلیفہ، اقوام متحدہ کے کمشنر برائے مہاجرین  (UNHCR)، آئی کنڈی کے چیئرمین جناب کنرت ویراسبرتا، ریاستِ لیبیا کے یوتھ منسٹر رندا محمد غریب، ڈرہم یونیورسٹی سے مشرق وسطیٰ اور اسلامی سیاسی اقتصادیات اور مالیات کے پروفیسر مہمت اسوتے، سکالرشپ کارنر کے بانی اور سی ای او فواد آفریدی، اور مشہور میکس پلانک انسٹی ٹیوٹ فار انوویشن اینڈ کمپیٹیشن کی توثیق کرنے والے آئی پی ریسرچر آرتھا دروامان بھی شامل تھے۔

 

گرانہ ڈاٹ کام پاکستان کے رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں ماحولیات، سماجی اور گورننس (ESG) کی ذمہ داری کے موافقت اور فروغ پر پختہ یقین رکھتا ہے۔ SDG11 کا فروغ، تعمیراتی ملبے کا صحیح استعمال، عالمی پیمانے پر مساوی شہری ترقی اور ان طریقہ جات کی توسیع مزید اختراعی اور ماحولیاتی طور پر ذمہ داری کے فروغ کو بڑھاتا ہے۔

 

ہم سماجی طور پر مزید جامع اور ماحولیاتی ذمہ دارانہ اقدامات کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہیں جو ہمارے ارد گرد ایک زیادہ پائیدار دنیا بنانے میں مددگار ہیں۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top