گرانہ ڈاٹ کام کے متعارف کردہ پاکستان کے پہلے ریئل اسٹیٹ سرٹیفیکیشن کورس کا دوسرا مرحلہ 12 مارچ 2021 سے شروع ہوگا

گرانہ ڈاٹ کام کے نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) کی شراکت سے متعارف کردہ سرٹیفیکیشن ان ریئل اسٹیٹ لیول ون کورس کی کامیاب تکمیل کے بعد اِس اب ڈپلومہ کورس کا دوسرا مرحلہ اگلے ماہ 12 مارچ سے شروع ہوگا۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

اس سرٹیفیکیشن میں اسائنمنٹس، پریزنٹیشنز، گروپ سرگرمیاں، کیس اسٹڈیز اور امتحانات شامل ہیں۔ یہ کورس نسٹ پروفیشنل ڈیویلپمنٹ سینٹر میں 12 مارچ 2021 سے شروع ہوگا اور چار ہفتوں تک جاری رہے گا۔

اس کورس میں ریئل اسٹیٹ مارکیٹ کے پروفیشنلز حصہ لے سکتے ہیں جن کو 24 ہزار 500 روپیہ ریجسٹریشن فیس ادا کرنی ہوگی جو کہ حبیب بینک لمیٹڈ کی ایچ 12 برانچ میں جمع کرائی جا سکتی ہے۔ ریجسٹریشن 8 مارچ 2021 کو ختم ہوگی جس کے بعد پینل انٹرویوز ہوں گے جس کی بنیاد پر 30 لوگوں کو شارٹ لسٹ کیا جائے گا۔

یہ کورس تھیوری اور عملی مطالعات پر مبنی ہے جو کہ ریئل اسٹیٹ کے پروفیشن سے جُڑے تکنیکی، انتظامی اور قانونی امور کا مکمل احاطہ کرے گا۔

ملکی ترقی کے لیے سب سے اہم سیکٹر ریئل اسٹیٹ میں قدم رکھے گرانہ ڈاٹ کام کو 5 سال ہوچکے ہیں تاہم اس عرصے میں ٹیکنالوجی سے اس سیکٹر کو ہم آہنگ کر کے گرانہ ڈاٹ کام نے ایک ایسے انقلاب کی بنیاد رکھ دی ہے جو کہ ریئل اسٹیٹ کی تقدیر بدلنے کی سکت رکھتا ہے۔ یوں روایتی طور طریقوں کو تبدیل کرنے کے عزم کو جاری رکھتے ہوئے گرانہ ڈاٹ کام نے اس سیکٹر میں باقاعدہ تعلیم کا بیڑا بھی اُٹھا لیا ہے جس سے یہاں روزِ روشن یقینی ہوگا۔

نسٹ کا قیام 1991 میں کیا گیا تھا جس کا آج بھی ٹیکنالوجی اور سائنس کے میدان میں کوئی ثانی نہیں۔ جب بھی تعلیم، پروفیشنلز اور ملکی ترقی میں کردار ادا کرنے والے تعلیم یافتہ نوجوانوں کی بات ہوتی ہے تو نسٹ کا نام اور خدمات سرِ فہرست آتے ہیں۔ آج بھی نسٹ تحقیق اور نت نئے تعلیمی پروگرامز لانچ کرنے میں سب سے آگے ہے جس سے مُلکی ترقی کا سامان ہورہاہے۔

اس کورس میں حصہ لینے کو 30 لوگوں کو شارٹ لسٹ کیا جائے گا جو کہ ریئل اسٹیٹ کی سائنس، ریئل اسٹیٹ کے قانونی، ٹرانزیکشنز ، کاروباری اخلاق اور ریئل اسٹیٹ ایجنٹ کی روز مرہ زندگی پر ایک زبردست گرفت حاصل کریں گے۔

اکاؤنٹ ٹائٹل: PDC NUST Courses Account
اکاؤنٹ نمبر: 22927000487301

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top