گرانہ ڈاٹ کام نے چیئرمین کشمیر کمیٹی کی شراکت سے کشمیریوں سے اظہارِ یکجحتی کے لیے سائکلنگ سنڈے کی میزبانی کی

اسلام آباد: گرانہ ڈاٹ کام نے چیئرمین کشمیر کمیٹی کی شراکت سے کشمیریوں کے ساتھ اظہارِ یکجحتی کے لیے جناح ایونیو سے ڈی چوک تک سائکلنگ سنڈے ایونٹ کا انعقاد کیا جس کی شہر کے باسیوں میں زبردست پزیرائی دیکھنے میں آئی۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

گرانہ ڈاٹ کام، اربن انوویشن، اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری ایڈمنسٹریشن (آئی سی ٹی اے)، اسلام آباد سائکلنگ ایسوسیشن، اسلام آباد ٹریفک پولیس، ٹوبیکو اسموک فری اسلام آباد، اربن پلیٹ فارم، ایم ٹی بی اسلام آباد، پرائم منسٹر ٹائگر فورس، کریٹیکل ماس اسلام آباد اور گرلز سائکلنگ اسکواڈ نے اس ایونٹ کی میزبانی کی۔

ایونٹ میں چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی، سی ای او گرانہ ڈاٹ کام جناب شفیق اکبر، اربن انوویشن کے بانی نوید افتخار، ڈائریکٹر گرانہ ڈاٹ کام فرحان جاوید، ارسلان جاوید، شرجیل احمر اور تیمور عباسی نے شرکت کی۔

ایونٹ کے دوران اظہارِ خیال کرتے ہوئے چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی نے ایونٹ کی کامیاب میزبانی پر گرانہ ڈاٹ کام کا شکریہ ادا کیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم کشمیریوں کے ساتھ آزادی کی تگ و دو میں شانہ بشانہ کھڑی ہے اور مہذب قومیں اس طرح کی سرگرمیوں کا انعقاد کر کے دنیا کے سامنے اپنے مطالبات رکھتی ہیں۔

حکام نے ایونٹ کی زبردست میزبانی کی اور اس بات پر بھی زور دیا کہ وفاقی دارلحکومت کو سائیکل دوست شہر بنایا جائے اور یہاں بہترین سائکلنگ انفراسٹرکچر، مخصوص سائکلنگ لینز اور پارکنگ اسپیسز تشکیل دیے جائیں اور شہر میں ماحول دوست سرگرمیوں کا ادراک ہو۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top