گرانہ، اربن انوویشن اور اسلام آباد انتظامیہ کی شراکت سے سائکلنگ سنڈے کی میزبانی کرے گا

اسلام آباد:  گرانہ ڈاٹ کام، اربن انوویشن، اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری ایڈمنسٹریشن (آئی سی ٹی اے)، اسلام آباد سائکلنگ ایسوسیشن، اسلام آباد ٹریفک پولیس، ٹوبیکو اسموک فری اسلام آباد، اربن پلیٹ فارم، ایم ٹی بی اسلام آباد، پرائم منسٹر ٹائگر فورس اور کریٹیکل ماس اسلام آباد سائکلنگ سنڈے کی میزبانی کریں گے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

اس ایونٹ کا انعقاد 6 دسمبر بروز اتوار، دن 12 بجے کیا جائے گا اور کورونا کی تمام ایس او پیز کو ملحوظِ خاطر رکھا جائے گا۔

اس ایونٹ کا مقصد وفاقی دارلحکومت کو سائیکل دوست شہر بنانا ہے تاکہ یہاں بہترین سائکلنگ انفراسٹرکچر، مخصوص سائکلنگ لینز اور پارکنگ اسپیسز تشکیل دیے جا سکیں اور شہر میں ماحول دوست سرگرمیوں کا ادراک ہو۔

تفریحی سائکلنگ کے علاوہ میزبانوں کی جانب سے بچوں، بڑوں اور نوجوانوں کے لئے ریسنگ کے مقابلے بھی ایونٹ کا حصہ ہوں گے۔ مقابلہ جناح ایوینو سے شروع ہو کر اور ڈی چوک پر اختتام پذیر ہوگا۔

مقابلے میں کامیاب ہونے والوں کو ستائشی سرٹیفکیٹس سے نوازا جائے گا اور شرکت کنندگان میں سرٹیفکیٹس آف پارٹسیپشن تقسیم کیے جائیں گے۔

اسلام آباد اور گردونواح کے لوگوں کو اس ایونٹ میں حصہ لینے کے لیے مدعو کیا گیا ہے۔

مقابلے میں حصہ لینے والوں کی آسانی کے لیے اٹھارٹیز نے سائیکل ریجسٹریشنز کا انتظام کر رکھا ہے۔

اگر آپ مقابلے میں شرکت کے لیے اندراج کرنا چاہتے ہیں، تو رابطہ کریں

ای ایکس او: 03055050906
ایرو سائکلنگ: 03132925478
رایڈرز زون: 03117756982

مقام: جناح ایونیو (نزد گرانہ ہیڈ کوارٹرز، بیورلی سینٹر) تا ڈی چوک

وقت: دن 12 بجے سے 3 بجے تک

 

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top