پھسلن سے بچنے کے لئے فرش کیسے بنایا جائے؟

گھر کے باتھ روم کا فرش ایسا بنانا کہ اُس پہ پھسلن نہ ہو، یہ کوشش تو سب کی ہوتی ہے لیکن اس بارے میں مناسب معلومات نہیں ہوتیں۔ آج کے بلاگ میں ہم آپ کو بتائیں گے ایسے فرش کی تعمیر کے لئے کیسے میٹیریل کا انتخاب ضروری ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

باتھ روم کا فرش ہمیشہ ایسا ہونا چاہئے جو پھسلنے یا گرنے کے باعث چوٹ لگنے کا سبب نہ بنے۔ اس مقصد کے لئے ضروری ہے کہ ایسے ہی میٹیرل سے فرش کی تعمیر ہو جو پھسلن میں کمی لا سکے۔ فرش کی تعمیر میں درج ذیل ایسے میٹریل کی اقسام بیان کی گئی ہیں جو پھسلنے کے خطرے کو قدرے کم کر دیتی ہیں۔

 

قدرتی پتھر کا بنا خوبصورت فرش

قدرتی پتھر باتھ روم کے فرش کے لئے بہترین انتخاب سمجھا جاتا ہے۔ یہ انتہائی پائیدار اور جمالیاتی لحاظ سے آنکھوں کو بھلا معلوم ہوتا ہے۔ یہ نہ صرف پھسلن سے بچاتا ہے بلکہ دیرپا بھی ثابت ہوتا ہے۔

یہ مارکیٹ میں دوسرے متبادل میٹیرل کی نسبت زیادہ قیمت کا ہوتا ہے لیکن کارکردگی کے لحاظ ایک قابلِ اعتماد میٹیریل ہے۔ یہ پتھر مہنگا ہوتا ہے لیکن پھسلن سے تحفظ فراہم کرنے کی اس کوالٹی کی بِنا پر گھر کی ری سیل ویلیو بڑھانے میں اپنا کردار ادا کرتا ہے۔ یعنی کہ یہ باتھ روم کو دلکش بنانے کے ساتھ ساتھ پھسلن سے بچاؤ کا کام بھی بخوبی کرتا ہے۔

ونائل فلورنگ

فرش کی یہ قسم باتھ روم کے استعمال میں مقبولیت کی حامل ہے۔ باتھ روم اور لانڈری روم کے فرش کی تعمیر میں وینائل کا بنا فرش مناسب سمجھا جاتا ہے کیونکہ اس میں نمی کے خلاف مزاحمت کرنے کی طاقت پائی گئی ہے۔

اسے واٹر پروف بھی سمجھا جاتا ہے۔ ونائل کا فرش آپ کو مختلف آپشنز فراہم کرتا ہے کہ جو آپ کے باتھ روم کی اندرونی سجاوٹ کے حساب سے مطابقت رکھتے ہوئے آپ کے باتھ روم کے جمالیاتی پہلو کو مزید اجاگر کرتا ہے۔

سیرامک ٹائلز

ٹائلز کی یہ قسم سستی اور سب سے زیادہ استعمال ہونی والی قسم ہے۔ اس میں سلپ اور نان سلپ دو طرح کی ٹائلز دستیاب ہوتی ہیں۔

نان سلپ یعنی پھسلن سے بچانے والی ٹائلز کی سطح کا اسٹرکچر اس طرح سے تیار کیا جاتا ہے کہ وہ چلنے میں آرام دہ ثابت ہو۔ اس کی سطح کی بناوٹ اس طرح کی ہوتی ہے کہ یہ آپ کے پاؤں اور فرش کے درمیان گرفت کو مضبوط کرتی ہے جس سے پھسلنے یا گرنے کا اندیشہ کم ہوتا ہے اور کسی قسم کے نقصان سے بچاؤ ممکن ہو جاتا ہے۔

بانس کا فرش

بانس کی لکڑی کا فرش مختلف ڈیزائنز میں آتا ہے۔ یہ نہ صرف خوبصورت ہوتا ہے بلکہ پھسلن سے بھی بچاتا ہے۔ یہ آپ کے باتھ روم کو ایک منفرد اور ماڈرن شکل دیتا ہے۔ اس کے منفرد ڈئزاینز باتھ روم کو جاذبِ نظر بناتے ہیں۔

یہ پھسلن سے تو بچاتا ہے لیکن نمی کو جذب کرتا ہے۔ بانس کا فرش باتھ روم میں استعمال کرنے کے لئے ضروری ہے کہ باتھ روم میں ہوا کی آمد و رفت کا نظام مناسب ہو کہ جس سے نمی جلد خشک ہو سکے۔

لینولیم کا فرش

یہ فرش زیادہ ماحول دوست سمجھا جاتا ہے کیونکہ اس کا میٹیرل السی کے تیل، چونا پتھر اور پاؤڈر کارک اور دیگر اجزاء کے ساتھ ملا کر تیار کیا جاتا ہے۔ اس کی خصوصیات میں پانی کی مزاحمت کرنے کے ساتھ ساتھ اس کی صفائی میں آسانی بھی شامل ہے۔ پھسلن سے بچاؤ کے لئے فرش بنانے میں لینولیم کا فرش ایک اچھا آپشن سمجھا جاتا ہے۔

بزرگوں، چھوٹے بچوں ، موٹے افراد کے پھسلنے کا اندیشہ

باتھ روم ایک ایسی جگہ ہے جس کا استعمال روزانہ کی بنیاد پر ہوتا ہے۔ کسی بھی گھر میں چھوٹے بچے اور بزرگ ایسے افراد ہوتے ہیں جن کے باتھ روم میں گرنے یا پھسلنے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔ ان کے ساتھ ساتھ زیادہ وزن والے افراد یا حاملہ خواتین کا بھی باتھ روم میں پھسل جانا جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے۔

ان تمام امکانات کو کم کرنے اور کسی بھی قسم کے جانی نقصانات سے بچنے کے لئے ضروری ہے کہ گھر کی تعمیر میں فرش کی تعمیر کے دوران ایسے میٹیرل کا انتخاب کیا جائے جو پھسلن کا باعث نہ بنے بلکہ ہر عمر، وزن اور کسی بھی حالت کے افراد کے لئے آرام دہ ثابت ہو۔ یہ نہ صرف آپ کے گھر والوں کو کسی قسم کے نقصان سے بچائے گا بلکہ آپ کے گھر کی قدر و قیمت میں بھی اضافے کا باعث بنے گا۔

اس مقصد کے تحت مندرجہ بالا فرش کے میٹریل کی کچھ اقسام بیان کی گئی ہیں جو فرش کو پھسلن سے بچانے میں بھرپور کردار ادا کرتی ہیں۔ ایسا باتھ روم میٹیرل جو آپ کے بجٹ سے بھی مطابقت رکھتا ہو اور پھسلن کا باعث بھی نہ بنے، یقینی طور پر ایک بہترین انتخاب کہلاتا ہے۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top