سردی میں محفوظ سفر کیسے ممکن بنائیں؟

زندگی کے سفر میں ایسے بہت سے سفر آتے ہیں جو ہمیں ایک سے دوسرے مقام تک لے جاتے ہیں۔ ہم سب کبھی نہ کبھی، کہیں نہ کہیں آمد و رفت کا حصہ ضرور بنتے ہیں۔ تاہم سفر کی نوعیت ہر بار مختلف ہو سکتی ہے اور ایک سی بھی۔ کچھ افراد روزانہ کی بنیاد پر چند گھنٹوں کا سفر کرتے ہیں۔ جبکہ کچھ افراد چند مہینوں یا سال میں ایک دو بار سفر سے نبرد آزما ہوتے ہیں۔ ہوائی سفر، بذریعہ ریل یا دیگر مسافروں کے ہمراہ پبلک ٹرانسپورٹ کا استعمال ایک الگ نوعیت کے تجربات دیتا ہے۔ لیکن اس کے برعکس براستہ سڑک اپنی گاڑی پر سفر طے کرنا منفرد احساس اور تجربے کا حامل ہوتا ہے۔ بات کی جائے اگر موسم کی تو ہر موسم میں سفر کے الگ تقاضے ہوتے ہیں۔ لہٰذا، دیکھتے ہیں کہ سردی میں محفوظ سفر کیسے ممکن بنائیں۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

 

سردی میں سفر کے لیے گاڑی میں سامان رکھتی فیملی

 

سردی میں سفر کرنا کسے پسند ہے؟

کیا آپ سفر کرنا پسند کرتے ہیں؟ راستہ انجوائے کرتے ہیں۔ اور منزل پر پہنچنے سے پہلے اسے یادگار بنانے کی ہر ممکن کوشش کرتے ہیں؟ کیونکہ کوئی بھی سفر خوشگوار تب ہوتا ہے جب آپ اسے پسند کریں۔ جبکہ سفر سے الجھنے والے افراد نہ صرف اسے بور بنا دیتے ہیں۔ بلکہ اپنی طبیعت خراب کر بیٹھتے ہیں۔ مزید براں، متعدد افراد طبیعت پر گِراں گزرنے کی بناء پر سفر سے پرہیز کرتے ہیں۔ علاوہ ازیں، ہر سیزن میں سفر کرنے کا لطف الگ ہے۔ جیسا کہ گرمی میں ٹھنڈی ہوا کا اپنا احساس ہے۔ اور سردی میں دھوپ کا اپنا مزہ۔ تاہم بہت سی احتیاطی تدابیر ہر موسم میں ضروری ہیں۔ اسی طرح سردی میں سفر شروع کرنے سے قبل مندرجہ ذیل اہم نکات پر غور انتہائی اہم ہے۔

 

سردی میں خراب طبیعت کے باعث باہر بیٹھا ایک شخص

 

سردی میں محفوظ سفر کے لیے موسم کی صورتحال پر نظر رکھیں

کسی بھی سیزن کی شروعات میں موسم قدرے کم شدید ہوتا ہے۔ اور روزانہ کی بنیاد پر درجۂ حرارت میں تبدیلی کے باعث اس میں شدت آتی ہے۔ جیسا کہ گرمی کے آغاز میں ہلکی گرمی اور پھر شدید گرمی کے بعد برسات اور مون سون میں شدید بارشیں سفر کرنے والوں کے لیے ایک واضح پیغام ہوتی ہیں۔ اسی طرح سرد موسم میں ہلکی سردی کے بعد ملک کے کچھ میدانی علاقوں میں دھند پڑتی ہے جبکہ پہاڑی علاقہ جات میں برف باری کا آغاز ہو جاتا ہے۔ لہٰذا، سفر کے آغاز سے قبل موسم کی پیشنگوئی پر نظر رکھیں۔ تاکہ دورانِ سفر پریشانی کا سامنا کرنے کے بجائے آپ با حفاظت منزل پر پہنچ جائیں۔

 

شدید سردی کے باعث انتہائی کم درجہ حرارت

 

سردی میں محفوظ سفر دن کی روشنی میں ممکن

موسمِ گرما میں ہم شدید گرمی اور دھوپ کے باعث شام یا رات کے اوقات میں سفر کرنا پسند کرتے ہیں۔ تاکہ دن بھر کی تپش اور گرم ہواؤں سے بچا جا سکے۔ اور رات کے وقت گاڑی کا ایئر کنڈیشنر بھی صحیح کام کرے۔ تاہم سردیوں میں رات کے وقت بعض علاقوں میں نقطۂ انجماد سے گرتا درجۂ حرارت مشکل میں ڈال سکتا ہے۔ اسی طرح دھند والے علاقوں میں سفر کرنا بھی جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے۔ تاہم کسی بھی ایمرجنسی صورتحال کے باعث رات کے اوقات میں سفر کرنا مقصود ہو تو فوگ لائٹس کا استعمال ضرور کریں۔ کوشش کریں کہ دن کے اوقات میں سفر یقینی بنائیں۔

 

سردی میں دن کے وقت محفوظ سفر ممکن

 

سردی میں محفوظ سفر کیلئے موبائل فون اور دیگر بیٹریز چارج رکھیں

کہیں بھی پہنچنے کے لیے سفر سے قبل پیکنگ اور دیگر اہم کاموں کا مکمل کرنا بے حد ضروری ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہم بظاہر غیر ضروری نظر آنے والے ایسے کام نظر انداز کر جاتے ہیں۔ جو حقیقت میں ترجیحات پر مبنی ہوتے ہیں۔ افراتفری یا جلد بازی کے باعث بیشتر افراد سفر پر جانے سے قبل موبائل چارج کرنا یا چارجر ساتھ لینا بھول جاتے ہیں۔ جس کے باعث انہیں رابطوں کے فقدان کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اور ضروری بات دوسروں تک پہنچانے سے لے کر اہم کاموں سمیت کافی کچھ بھول جاتے ہیں۔

لہٰذا، سفر کسی بھی سیزن کے کسی بھی اوقات میں کریں۔ موبائل فون اور دیگر بیٹری پر مبنی ضروری گیجٹس وقت سے پہلے چارج کرنا نہ بھولیں۔

 

موبائل کو چارجز اور سوئچ سے منسلک کرتا ایک شخص

 

سردی میں سفر سے قبل ہوٹل بُکنگ یقینی بنائیں

مقام کوئی بھی ہو، اور مقصدِ سفر کچھ بھی ہو۔ راستوں سے گزر کر جب ہم منزلِ مقصود پر پہنچتے ہیں تو آرام طلبی اور سکون ہماری اولین ترجیح ہوتا ہے۔ لیکن اگر ہمیں کسی غیر متوقع صورتحال کا سامنا کرنا پڑے۔ جیسا کہ رہائش یا عارضی قیام کا انتظام نہ ہونا۔ تو یقیناً یہ پریشانی کا باعث ہے۔ لہٰذا اگر آپ نے کسی تفریحی مقام کا رخ کیا ہے تو ہوٹل کی بکنگ یقینی بنائیں۔ تاکہ قیام سے متعلق کسی بھی پریشانی سے بچ سکیں۔ اور سرد موسم آپ کے لیے امتحان ثابت نہ ہو۔

 

سفر سے قبل ہوٹل کی بکنگ کرواتے ہوئے ایک شخص

 

سردی میں سفر سے قبل سامان پیک کرنے کی تکنیک

یہاں تکنیک سے مراد کپڑوں کی طے یا بیگ کے مختلف حصے نہیں۔ بلکہ ترجیحات ہیں۔ ضرورت اور استعمال کے پیشِ نظر اشیاء کو ترتیب دیں۔ یہ بات ذہن نشین رکھیں کہ اپ  کو سفر میں کن چیزوں کی ضرورت پیش آئے گی۔ ایسی اشیاء سب سے اوپر رکھیں۔ تاکہ دورانِ سفر پورا بیگ کھولنے اور پھیلاؤ سے بچ جائیں۔ علاوہ ازیں، منزل پر پہنچ کر جن اشیاء کی ضرورت پڑنی ہے انہیں نیچے رکھا جانا مناسب ہے۔ مثال کے طور پر سردی بڑھنے پر سفر میں سویٹر یا جیکٹ کو اوپر رکھا جانا چاہیئے۔ تاکہ بروقت استعمال کی جا سکے۔ کوشش کریں سفر میں استعمال کی جانے والی اشیاء کا ایک الگ بیگ تیار کریں۔

علاوہ ازیں، وامٹ بیگز، اور دیگر ضروری ادویات بھی اپنی آسان پہنچ میں رکھیں۔ تاکہ وقتِ ضرورت ڈھونڈنی نہ پڑیں۔

 

سردی میں سفر سے قبل سامان پیک کرتی ایک خاتون

 

سفر میں سوشل میڈیا کتنا کارآمد؟

سوشل میڈیا جسے متعدد ضروری اور غیر ضروری معلومات کا مجموعہ کہا جائے تو بے جا نہ ہو گا۔ تعریفی کلمات اور تنقید سے نوازا جانے والا سوشل میڈیا کا صحیح استعمال ہمارے لیے یقیناً بہتر ثابت ہو سکتا ہے۔ مثال کے طور پر آپ کسی بھی علاقے کے صفحے پر وہاں سے متعلق معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔ وہ چاہے موسمی صورتحال ہو یا پھر شہر کے حالات۔ علاوہ ازیں، اس شہر کے اہم مقامات کے بارے میں وی لاگ یا دیگر معلومات بھی آپ کے لیے فائدہ مند ثابت ہو سکتی ہیں۔

 

موبائل پر سوشل میڈیا آئکنز

 

اکیلے سفر کرنے کی صورت میں فیملی کو آگاہ رکھیں

ضرورت، مواقع اور حالات کے پیشِ نظر سفری ترجیحات مخلتف ہوتی ہیں۔ جیسا کہ اوپر ذکر کیا گیا ہے بیشتر افراد روزانہ کی بنیاد پر چند گھنٹوں کا سفر کرنے پر مجبور ہوتے ہیں۔ مثال کے طور پر کسی دیہی علاقے کے ملازمت پیشہ فرد کو روزانہ کی بنیاد پر شہر پہنچنا ہے۔ جس کا سفر ایک، دو یا پھر تین گھنٹے پر مشتمل ہوتا ہے۔ علاوہ ازیں، مہینے میں ایک بار ایسا سفر در پیش آ سکتا ہے۔ اس تناظر میں سب سے اہم بات یہ ہے کہ سفری صورتحال سے اپنی فیملی کو ضرور آگاہ رکھیں۔ خاص طور پر اکیلے سفر کرنے کی صورت میں منزل پر پہنچ کر اور واپسی کے آغازِ سفر سے قبل فیملی کو اطلاع دیں۔

 

شام کے وقت مارکیٹ میں موبائل فون سکرین پر دیکھتا ایک شخص

 

سردی میں سفر سے قبل پانی اور جوس ہمراہ رکھیں

موسمِ سرما میں ٹھٹھرتی سردی کے باعث پیاس بہت کم لگتی ہے۔ جس کے باعث جسم میں پانی کی کمی واقع ہو جاتی ہے۔  اکثر و بیشتر ہم اپنے ہمراہ پانی یا دیگر کوئی مائع چیز نہیں رکھتے۔ لمبے سفر میں بیشتر گھنٹے پانی پیے بغیر گزارنا صحت کے مسائل اور اچانک طبیعت کی خرابی  کی وجہ بن سکتا ہے۔ لہٰذا، سردی میں سفر کے آغاز سے قبل پانی اور جوسز وغیرہ کا بندوبست کرنا نہ بھولیں۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top