آئی سی سی آئی اور آر ڈی اے کے مابین انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کے لیے ایم او یو پر دستخط

اسلام آباد: اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آئی سی سی آئی) اور راولپنڈی ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (آر ڈی اے) نے انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کے لیے مفاہمتی یاداشت پر دستخط کر لیے ہیں۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

ایم او یو کا مقصد یہ ہے کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت راولپنڈی رنگ روڈ کے ہمراہ ایک انڈسٹریل اسٹیٹ کا قیام کیا جا سکے۔

اس انڈسٹریل اسٹیٹ کا نام آئی سی سی آئی اسلام آباد انڈسٹریل اسٹیٹ ہوگا۔

مفاہمتی یادداشت پر دستخط آئی سی سی آئی کے صدر سردار یاسر الیاس خان اور چیئر مین سی ڈی اے راجہ طارق محمود نے کیے۔

اس موقع پر بات کرتے ہوئے سردار یاسر الیاس خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا مستقبل صنعت کے ساتھ جڑا ہوا ہے۔

اُنہوں نے اس اُمید کا اظہار کیا کہ یہ معاہدہ مُلکی صنعتی سفر میں یہ معاہدہ ایک نئے راستے کا تعین کرے گا۔

اُنہوں نے حکومت سے یہ اپیل کی کہ ریئل اسٹیٹ ریگولیٹری اتھارٹی کا قیام بھی عمل میں لایا جائے تاکہ انڈسٹری میں سرمایہ کاری کا رجحان بڑھے۔

سی ڈی اے کے چیئر مین راجہ طارق محمود کا کہنا تھا کہ اُن کا ادارہ آئی سی سی آئی انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کے لیے مکمل طور پر کوشاں رہے گا۔

 

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top