امارات گروپ نے امارات پارٹنرز نیٹ ورک کے قیام کا اعلان کر دیا

اسلام آباد: ریئل اسٹیٹ سے وابستہ کاروباری شراکتی داروں کے اہداف کا حصول یقینی بنانے کے لیے امارات گروپ آف کمپنیز نے امارات پارٹنرز نیٹ ورک کے قیام کا اعلان کر دیا۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

امارات پارٹنرز نیٹ ورک کی افتتاحی تقریب میں امارات گروپ آف کمپنیز کے چیئرمین اور اس کے ذیلی اداروں گرانہ ڈاٹ کام اور ایجنسی 21 انٹرنیشنل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر شفیق اکبر، گروپ ڈائریکٹرز فرحان جاوید، شرجیل اے احمر، ارسلان جاوید اور تیمور عباسی سمیت امارات گروپ آف کمپنیز کی مینجمنٹ نے شرکت کی۔

امارات پارٹنرز نیٹ ورک کا بنیادی مقصد ریئل اسٹیٹ سے وابستہ کاروباری شراکتی اداروں کو ایک پلیٹ فارم پر اکھٹا کرنا تھا تاکہ مذکورہ شعبے سے وابستہ اداروں کے کاروباری مفادات کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔

ایمزون مال پر نیٹ ورک کی افتتاحی تقریب میں شرکاء کے لیے موسیقی سمیت دیگر تفریحی سرگرمیوں کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔

معیاری تعمیراتی منصوبوں کی بروقت تکمیل سمیت ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں محفوظ سرمایہ کاری یقینی بنانے کے لیے گرانہ ڈاٹ کام نے اس موقع پر امارات گروپ کے زیرِ انتظام تعمیراتی منصوبوں سے متعلق اوپن ہاؤس کا بھی انعقاد کیا۔

تقریب کے شرکاء نے امارات گروپ کے زیرِ انتظام پراجیکٹس ایمیزون مال، گالف فلوراز، فلارنس گیلریا، امارات بلڈرز مال، جی الیون ہوٹلز، امارات ریزیڈینسیز اور مال آف عریبیہ میں سرمایہ کاری کے حوالے سے خصوصی دلچسپی کا اظہار کیا۔

گرانہ ڈاٹ کام کی ہمیشہ سے یہ کوشش رہی ہے کہ اپنے برانڈ پورٹ فولیو کو مُلک گیر بنایا جائے تاکہ مُلکی ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں معیاری پراجیکٹس کا فروغ ہوسکے۔

گرانہ ڈاٹ کام ان تمام لگژری ہاؤسنگ اور کمرشل پراجیکٹس کی سیلز سے متعلق امور میں اپنی خدمات فراہم کر رہا ہے تاکہ بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر رہائشی منصوبوں کی تعمیر میں محفوظ سرمایہ کاری کو یقینی بنایا جا سکے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top