امارات گروپ آف کمپنیز اور گرانہ ڈاٹ کام کو آئی سی سی آئی اچیومینٹ ایوارڈ 2021 سے نواز دیا گیا

امارات گروپ آف کمپنیز اور گرانہ ڈاٹ کام کو چوتھے آئی سی سی آئی اچیومینٹ ایوارڈز کی تقریب میں ایوارڈ فار ایکسی لینس سے نواز دیا گیا۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

ایوارڈ صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے چیئرمین امارات گروپ آف کمپنیز اور سی ای او گرانہ ڈاٹ کام جناب شفیق اکبر کو دیا گیا۔

ایوارڈز کی تقریب یکم ستمبر 2021 کو ایوانِ صدر میں منعقد کی گئی۔

اس موقع پر جناب شفیق اکبر کا کہنا تھا کہ یہ اُن کے لیے ایک پُر مسرت لمحہ ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ یہ ایوارڈ اُن کے گروپ کی پاکستان کے ریئل اسٹیٹ سیکٹر کو تبدیل کرنے کی مسلسل کاوشوں کا ثمر ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ امارات گروپ حکومت کے ریئل اسٹیٹ سیکٹر کے ذریعے معاشی ترقی کے ویژن کے ساتھ ہے جس سے نہ صرف پاکستان میں ہاؤسنگ کے مسائل کا حل ہوگا بلکہ بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری بھی ہوگی۔

یاد رہے کہ یہ دوسرا اچیومینٹ ایوارڈ ہے جس سے امارات گروپ آف کمپنیز کو نوازا گیا ہے۔ اس سے قبل، گزشتہ سال، امارات گروپ کو لیڈنگ کنسٹرکشن اینڈ ریئل اسٹیٹ گروپ کا ایوارڈ دیا گیا تھا۔

امارات گروپ آف کمپنیز مُلکی ریئل اسٹیٹ سیکٹر کا سب سے منفرد نام ہے جس نے گالف فلوراز، ایمیزون آؤٹ لیٹ مال، فلورنس گیلریا، عمارت بلڈرز مال اور مال آف عریبیہ جیسے نامی گرامی ریئل اسٹیٹ پراجیکٹس کی بنیاد رکھی ہے۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top