پاکستان کیلئے انڈسٹریل ڈیولپمنٹ پروگرام کا آغاز

industrial development program initiated for Pakistan

اسلام آباد:          اقوام متحدہ کا  ادارہ برائے انڈسٹریل ڈیولپمنٹ آرگنائیزیشن اور وزارت صنعت و پیداوار  کے معاہدے کے بعد پاکستان کیلئے  اقوام متحدہ کا   صنعتی ترقی کا خصوصی پروگرام شروع کر دیا گیا ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

 وفاقی سیکریٹری برائےوزارت صنعت و پیداوار   کے مطابق یہ پروگرام عالمی اداروں کا پاکستان کی صنعتی شعبوں میں خاطرخواہ اقدامات  پر اعتماد  ظاہر کرتا ہے۔ اس پروگرام کے تحت کوشش کی جائیگی کہ صنعتی شعبے میں ترقی کیلئے پرائویٹ سیکٹر اور دیگر سٹیک ہولڈرز کو ساتھ ملا کر ایک جامع حکمت عملی ترتیب دی جائے۔ کوشش کی جائے گی کہ نئے پراجیکٹس پر کام ہو تاکہ ترقی  کی رفتار بڑھائی جائے۔

اس پروگرام کے تحت اقوام متحدہ کا  ادارہ برائے انڈسٹریل ڈیولپمنٹ آرگنائیزیشن پاکستان کیلئے ایک روڈمیپ تیار کریگا جس سے خاطرخواہ فائدہ اٹھانے کیلئے ادارہ 2022تک پاکستان کی رہنمائی کریگا۔

اقوام متحدہ کا  ادارہ برائے انڈسٹریل ڈیولپمنٹ آرگنائیزیشن کے ریجنل چیف رالف بریڈل کے مطابق یہ پروگرام وفاقی حکومت کے پہلے سو روزہ پلان، ویژن 2025اور اقوام متحدہ 2030ایس ڈی جیز  کی روشنی میں تیار کیا گیا ہے۔ جس سے اداروں میں تعاون اور عملی کارکردگی  بڑھانے کیلئے خاص اقدامات شامل ہیں۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top