وزارتِ داخلہ نے سی ڈی اے کو ایف 13 سیکٹر لانچ کرنے کا کہہ دیا

اسلام آباد: وزارتِ داخلہ نے کیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو یہ تجویز جاری کی کہ کم آمدن والے طبقے کے لیے فوری طور پر سیکٹر ایف 13 لانچ کیا جائے اور شہر کے ترقیاتی کاموں میں مزید تیزی لائی جائے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

یہ احکامات وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے سی ڈی اے ہیڈ کوارٹر کے پہلے دورے کے موقع پر جاری کئے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ایف 13 سیکٹر کم آمدن والے طبقے کے لیے ہوگا اور 23 مارچ تک اس کے افتتاح کو یقینی بنایا جائے گا۔

وفاقی وزیر نے یہ بھی اعلان کیا کہ کنٹریکٹ پر کام کرنے والے تمام سی ڈی اے کے ملازمین کو مستقل کیا جائے گا۔

اُن کا کہنا تھا کہ ایف سکس اور ایف سیون کی کچی آبادیوں میں مقیم لوگوں کو آئی نائن اور فراش ٹاؤن منتقل کیا جائے گا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ اسلام آباد میں بڑھتے ہوے جرائم کی روک تھام کے لیے ایگل فورس بھی شروع کی جائے گی۔

اُنھیں اپنے دورے پر چیئرمین عامر احمد علی اور بورڈ ممبران نے اپنی پرفارمنس، ورکنگ اور مسائل پر بریفنگ دی۔

اُنھیں آگاہ کیا گیا کہ سی ڈی اے کے پاس 31 ارب کی اضافی آمدن ہے جیسے پبلک ویلفیر کے کاموں میں خرچ کیا جائے گا۔

 

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top