اسلام آباد بس سروس کا آغاز جلد کیا جائے گا، سی ڈی اے

اسلام آباد: کیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے اسلام آباد بس سروس کا آغاز جلد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی 3 مرکزی سڑکوں پر 20 سے زائد بسیں چلائی جائیں گی۔

گزشتہ روز اسلام آباد میں سی ڈی اے بورڈ کا اجلاس چیئرمین عامر احمد علی کی زیرِ صدارت ہوا۔

میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ ابتدائی طور پر پراجیکٹ کی تمام لاگت سی ڈی اے برداشت کرے گی تاہم بعد میں کسی کمرشل کمپنی کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔

ابتدائی طور پر بس سروس کا آغاز ترنول سے این فائیو میٹرو اسٹیشن، سوان انٹرچینج سے فیصل مسجد اور بھارہ کہو سے آبپارہ تک کیا جائے گا۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More

2 thoughts on “اسلام آباد بس سروس کا آغاز جلد کیا جائے گا، سی ڈی اے”

Comments are closed.

Scroll to Top
Scroll to Top