اسلام آباد کے ماسٹر پلان 2040-2020میں ترامیم کے لیے فیڈرل کمیشن کا اجلاس۔

۔اسلام آباد کے ماسٹر پلان میں ترامیم کے حوالے سے فیڈرل کمیشن کا دوسرا اجلاس آج پاک چائینہ فرینڈ شپ سینٹر اسلام آباد میں ہوا۔ اجلاس کی منظوری وفاقی حکومت نے دی تھی۔چئیرمین سی ڈی اے عامر علی احمد کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں ماسٹر پلان کے لیے کنسلٹنٹ ہائیرنگ اور مجوزہ ٹرم آف ریفیرینسز کے لیے تجاویز لی گئی۔اجلاس میں بتایا گیا کہ بائی لاز میں اصلاحات کا کام جلد مکمل کر لیا جائے گا۔ اورسی ڈی اے بورڈسےان کی منظوری کے لیے چارہفتے کا وقت مانگا گیا۔
اجلاس میں 1960 سے اب تک ماسٹر پلان میں موجود خلا ، حالیہ مسائل اور مستقبل میں ترقیاتی اقدامات کے لیے شراکاء نے تجاویز دیں۔اجلاس میں این جی اوز بین الاقوامی اداروں، نجی اداروں ، ٹاؤن پلینرز، آرکیٹیکٹس اور انجینئر ز نے شرکت کی۔ سی ڈی اے حکام کے مطابق عوامی آراء کے حصؤل کے لیے ایک آن لائن فارم بھی مہیا کیا جائے گا تاکہ شہری اپنی تجاویز درج کرسکیں۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top