اسلام آباد کو ماڈل گرین سٹی بنایا جایئگا، امین اسلم

Islamabad to be made clean and green model city

اسلام آباد:          مشیر وزیر اعظم برائے موسمیاتی تبدیلی امین اسلم کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کو وزیر اعظم کے ویژن کے مطابق ایک کلین اینڈ گرین ماڈل سٹی بنایا جایئگا۔ ان کا کہنا  ہے کہ ان افراد کے خلاف سخت تادیبی کاروائی ہوگی جو گرین بیلٹس کو نقصان پہنچانے یا تجاوزات کے مرتکب ہونگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے  اس حوالے سے بلائی گئی ایک میٹنگ میں کیا۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

اسلام آباد کو گرین ماڈل سٹی بنانے کے سلسلے میں ایک کمیٹی بنائی گئی ہے جس کی صدارت امین اسلم کرینگے۔ جبکہ سیکریٹری موسمیاتی تبدیلی، چیئرمین سی ڈی اے، ڈی جی ای پی اے اور ایم سی آئی کے نمائندے اس کے ممبران ہونگے۔

 یہ کمیٹی گرین بیلٹس، تجاوزات، صفائی، پارکنگ اور دیگر معاملات پر 45دنوں کے اندر وزیر اعظم کو ایک رپورٹ پیش کریگی۔ اسکے ساتھ ساتھ  "ٹین بلین ٹری سونامی” مشن کا بھی بھر پور اہتمام کیا جایئگا۔ وفاقی مشیر نے اس سلسلے میں سی ڈی اے، آئی سی ٹی اور ایم سی آئی کو اپنے اپنے پلان جلد پیش کر نے کی بھی ہدایت کی۔ کمیٹی کی اگلی میٹنگ اگلے ہفتے ہوگی۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top