رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ کے دوران آئی ٹی سروسز کی برآمدات میں 37.55 فیصد اضافہ

اسلام آباد:  رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ کے دوران انفارمیشن ٹیکنالوجی سروسز کی برآمدات میں 37.55 فیصد اضافے کے ساتھ پاکستان نے 1 ارب 5 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کی آمدن حاصل کی جو کہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے دوران 76 کروڑ 41 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی تھیں۔

IMARAT Downtown

Islamabad’s emerging city centre

Register Now

وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق کمپیوٹر سروسز کی برآمدات میں رواں مالی سال کے مذکورہ عرصے کے دوران 39.39 فیصد اضافے کے ساتھ 82 کروڑ 68 لاکھ ڈالر جبکہ سافٹ ویئر کنسلٹنسی سروسز کی برآمدات میں 47.92 فیصد اضافے کے ساتھ کُل آمدن 29 کروڑ 62 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔

انفارمیشن سروسز کی برآمدات میں 83.4 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے کُل 16 لاکھ 61 ہزار ڈالر آمدن حاصل ہوئی۔

وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق ٹیلی کمیونیکیشن سروسز کی برآمدات میں 38.70 فیصد اضافے کے ساتھ رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ کے دوران مجموعی طور پر 7 کروڑ 83 ہزار ڈالر آمدن ریکارڈ کی گئی۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

IMARAT Downtown

Best Offers Islamabad’s emerging city
centre
Register Now
Scroll to Top
Scroll to Top