اسلام آباد میں 7محرم کے جلوس کے حوالے سے ٹریفک کیلئے متبادل روٹ جاری

Traffic route for Ashura Processions

اسلام آباد:        اسلام آباد ٹریفک پولیس نے7 محرم کو نکالے جانے والے دو جلوسوں کے پیش نظر ٹریفک کےلیئے متبادل روٹس جاری کر دیے ہیں۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

پہلا جلوس مغرب کی نماز کے بعد مکان نمبر 818 سیکٹر آئی ٹین فور سے برآمد ہوگا، اور رات کو 10بجے امام بارگاہ موسی کاظم پر ختم ہوگا۔

اس جلوس کے دوران سی ڈی اے چوک اور آئی ٹین فور ڈبل روڈ ٹریفک کیلئے بند رہے گی۔ شہری متبادل کے طور پر پرانی پیرودھائی کی طرف سے سی ڈی اے پکٹ سے ہوتے ہوئے آئی ٹین سروس روڈ یا آئی جے پی روڈ استعمال کر سکتے ہیں۔

دوسرا جلوس رات کو 10بجے مکان نمبر 209ڈی سیکٹر جی سیون تھری، ٹو، آبپارہ پولیس ایریا سے برآمد ہوگا اور رات کو 11 بجے امام بارگاہ جی سکس ٹو پر ختم ہوگا۔

اس جلوس کے دوران سیونتھ ایونیو لوپ، سروس روڈ پوسٹ آفس سٹاپ، فضل حق روڈ، رضیہ شریف پلازہ، فضل حق یو ٹرن، اور جی سکس ٹو کی گلی ٹریفک کیلئے بند رہینگے۔

ایف سکس اور ایف سیون کے شہری راولپینڈی کےلیئے مارگلہ روڈ اور سیونتھ ایونیو کے ذریعے متبادل راستے لیں۔

سیکٹر جی سیون کے رہائشی جی سکس آبپارہ مارکیٹ  اور میلوڈی مارکیٹ کے ذریے ستارہ مارکیٹ سروس روڈ استعمال کر سکتے ہیں۔

تفصیلات کےلیئے آئی ٹی پی ہیلپ لائن یا ایف ایم 92.4سے معلومات لی جا سکتی ہیں۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top