اسلام آباد وائلڈ لائف منیجمنٹ بورڈ نے 1.8 ارب کے منصوبوں کا اعلان کردیا

اسلام آباد: اسلام آباد وائلڈ لائف منیجمنٹ بورڈ کی نئی منیجمنٹ نے شہر کے لیے 1.8 ارب کے منصوبوں کا اعلان کردیا ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

یہ اعلان ہفتے کے روز سنیپ شاٹ مارگلہ ہلز نیشنل پارک ایونٹ میں ہوا جس کی میزبانی ڈیویلپمنٹ کمیونیکیشن نیٹ ورک اور ڈی ٹی این نے پاکستان وائلڈ لائف فاؤنڈیشن کے ساتھ کی۔

ایونٹ کے دوران اسلام آباد وائلڈ لائف منیجمنٹ بورڈ کی چیئر پرسن رینا سعید نے یہ اعلان کیا کہ 1.8 ارب کے منصوبوں کا پلان تیار ہے اور اس کے پی سی ون کو منظوری کے لیے وزارتِ ماحولیات کے سامنے پیش کردیا گیا ہے۔

منصوبوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے چڑیا گھر کو وائلڈ لائف کنزرویشن سینٹر میں تبدیل کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں تین سے چار نئے ہائیکنگ ٹریلز بنانے کا منصوبہ بھی زیرِ غور ہے اور اُس کے علاوہ وائلڈ لائف ریسکیو سروس اور نیشنل پارک سروسز بنانے کا منصوبہ بھی پائپ لائن میں ہے۔

چیئر پرسن رینا سعید کا کہنا تھا کہ وہ اُمید کرتی ہیں کہ وائلڈ لائف منیجمنٹ بورڈ ایک مضبوط اور منظم ادارہ بنےگا جسے تاحال مالیاتی اور افرادی قلت کا سامنا ہے۔

 

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top